فیس بک، ٹوئٹر اور گوگل کے سربراہان سے پوچھ گچھ کی جائے گی

واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے فیس بک، ٹوئٹر اور گوگل کے سربراہان کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کرلیا۔

امریکی سینیٹ کی کامرس کمیٹی نے سوشل میڈیا کے معتبر ناموں مارک زکربرگ، سندر پچائجی اور جیک ڈورسی کو سوال جواب کیلئے طلب کرلیا ہے۔ فیس بک، ٹوئٹر اور گوگل کے سرابرہان سے ان کی کمپنیوں کی پالیسیوں اور مختلف قسم کے مواد کی سوشل میڈیا پر تشہیر اور ان کی روک تھام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں پوچھا جائے گا۔

واضح رہے کہ ری پبلکنز اور ڈیموکریٹس کے سینیٹرز نے فیس بک، ٹوئٹر اور گوگل کے سربراہ کو طلب کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر ووٹ دیئے تھے۔ تاہم دونوں پارٹیوں کے سینیٹرز کی ترجیحات مختلف ہیں۔

ری پبلکنز کی جانب سے سینسرشپ سمیت دیگر اہم ایشوز سے متعلق سوال پوچھے جاسکتے ہیں جبکہ ڈیموکریٹس سینیٹرز کا فوکس مس انفارمیشن پھیلانے کے اہم معاملے پر ہوگا۔

متعلقہ تحاریر

ایک تبصرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے