مریم اورنگزیب کی تفریح، حکومتی ترجمان کی ٹرولنگ
سوات جلسے سے قبل مریم اورنگزیب کی زپ لائن پر تفریح کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی زپ لائن پر تفریح کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکومتی ترجمان بہتر تفریحی سہولیات فراہم کرنے کا کریڈٹ لینے میں پیچھے نہیں رہے۔
اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سوات میں جلسے سے قبل مریم اورنگزیب کی زپ لائن پر بیٹھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی نے لیگی رہنما کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم جلسے کے لیے آئی ہوئی مریم اورنگزیب نے سوات میں حکومت کی جانب سے لگائی گئی زپ لائن کو خوب انجوائے کیا۔
PDMجلسہ کےلئے آئی ہوئی مریم اورنگزیب نےسوات میں خیبرپختونخواحکومت کی لگائی ہوئی زِپ لائن کوخوب انجوائےکیا۔ہم مہمان نوازوں کی دھرتی اورسیاحوں کی جنت میں خیبرپختونخواحکومت کی بہترین سہولیات کی فراہمی سےمحظوظ سیرسپاٹوں میں مگن ابوبچاؤتحریک والوں کےکارکن گراؤنڈ میں منتظر ہیں pic.twitter.com/pg60w3DpMy
— Kamran Bangash 🇵🇰 (@kamrankbangash) July 4, 2021
یہ بھی پڑھیے
سوشل میڈیا پر مریم اورنگزیب کی ویڈیو وائرل
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی مریم اورنگزیب کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ امید ہے مسلم لیگ (ن) کی قیادت سوات میں اچھی تفریحی سہولیات سے خوب لطف اندوز ہوئی ہوگی۔
امید ہے نون لیگ کی لیڈرشپ سوات میں اچھی تفریحی سہولتوں سے خوب لطف اندوز ہوئ ہو گی، ایک اچھی حکومت کے ثمرات سے ہر شہری فائدہ اٹھاتا ہے چاہے وہ حکومت کا مخالف ہی کیوں نہ ہو، محمود خان لالہ سے کہا ہے ان مہمانوں کا خیال بھی رکھیں لیکن ان پر نظر بھی رکھیں https://t.co/ZjLK4BDxMf
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 4, 2021
وفاقی وزیر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بھٹکتی سیاسی روحیں سیاسی مخالفین کے خلاف گھٹیا بیانات دینے پر مجبور ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل
فواد چوہدری سمیت بھٹکتی سیاسی روحیں سیاسی مخالفین کے خلاف گھٹیا بیانات دینے پر مجبور ہیں
جو حکومت تین سال میں اپنا پروگرام نہیں دے سکی اُس کے کرائے کے ترجمان اپوزیشن سے پلان مانگ رہے ہیں
— PML(N) (@pmln_org) July 4, 2021









