سوشل میڈیا پر مریم اورنگزیب کی ویڈیو وائرل

مریم اورنگزیب نے کارکن کی تصویر بنانے کی خواہش کو پورا کرنے پر حامی بھری تو کارکن بےتکلف ہوگیا۔

مریم اورنگزیب کے ساتھ ایک کارکن کی تصویر بنوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بدھ کو جاتی امراء کے باہر ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب میڈیا سے گفتگو سے فارغ ہوئیں تو لیگی کارکن کی جانب سے پارٹی ترجمان سے معصومانہ خواہش کا اظہار کیا گیا۔ کارکن نے کہا کہ ‘باجی ایک تصویر کھنچوالیں’ جس پر مریم اورنگزیب رُک گئیں۔ مریم اورنگزیب نے کارکن کی معصومانہ خواہش مانتے ہوئے کہا کہ ‘ٹھیک ہے۔۔ کہاں ہے۔۔ کیمرہ’۔

جب تصویر بنائی جانے لگی تو کارکن نے بےتکلفانہ انداز سے مریم اورنگزیب کے کندھے پر ہاتھ رکھ دیا۔ جس پر مریم اورنگزیب دور ہٹ گئیں۔ جبکہ کارکن مریم اورنگزیب کے دور ہٹنے پر بھی ضد کرتا رہا۔ اہلکاروں کی جانب سے کارکن کو پیچھے ہٹایا گیا۔

 اس موقع پر وہاں موجود لوگ ہنسنے لگے اور مریم اورنگزیب رائیونڈ فارم ہاؤس کے لیے روانہ ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیے

سیاسی بیانیے کو وطن لوٹنے پر ترجیح

متعلقہ تحاریر