پاکستان میں انشورنس کرانے کا رجحان بڑھنے لگا

سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے انشورنس انڈسٹری کی ترقی کے لیے نئی اصلاحات لارہے ہیں۔

پاکستان میں جنرل انشورنس کی سہولت سے فائدہ اٹھانے والے افراد کی آبادی کے لحاظ سے شرح نہ ہونے کے برابر ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس وقت ملک میں انشورنش سے استفادہ کرنے والوں کی شرح 0.03 فیصد سے کم ہے جو خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔ تاہم گزشتہ چند سالوں سے پاکستان میں انشورنس کرانے کا رجحان بڑھنے لگا ہے۔

ماہرین کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سری لنکا میں انشورنس کرانے والوں کی شرح 0.66 فیصد ہے ، انڈیا میں یہ شرح 0.6 فیصد ہے جبکہ ویتنام میں یہ شرح بڑھتی ہوئی 0.8 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

تاریخ میں پہلی مرتبہ آئی ٹی برآمدات 2 ارب ڈالرز سے متجاوز

انشورنس انڈسٹری سے جڑے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس صنعت سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد بہت کم ہے تاہم جب سے انشورنس کی صنعت کو ڈیجٹلائزیشن سسٹم سے جوڑ دیا گیا انشورنس کرانے والوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہورہا ہے۔

ماہرین کے مطابق انشورنس میں سب سے زیادہ حصہ فائر انشورنس کا ہے جو 39 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ صحت یا لائف انشورنس کی شرح 11 فیصد ہے۔ موٹر انشورنش کی شرح 20 فیصد ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک عام آدمی 300 کی انشورنس سے 50 ہزار روپے تک کی کوریج لے سکتا ہے مگر اس کے لیے ان میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ انشورنس سیکٹر کی ترقی اور ملک میں انشورنس کے رجحان کو فروغ دینے کے لیے نئی اصلاحات پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

پاکستان میں انشورنس انڈسٹری کے شعبے سے وابستہ افراد کو بے شمار مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، انشورنس ایجنٹ کو اس بات کا ادراک ہی نہیں کہ اسے اپنی پروڈکٹ کیسے فروخت کرنی ہے۔ اس لیے اکثر اوقات انشورنس ایجنٹ اپنے کسٹمر(گاہک) سے جھوٹ بولتے ہیں اور انہیں سہانے سپنے بھی دکھانے سے گریز نہیں کرتے ہیں۔ گمراہ کن معلومات سے انشورنس تو بک جاتی ہے اور ایجنٹ کو کمیشن بھی مل جاتا ہے مگر اس کے دور رس کیا نتائج ہوں گے کوئی نہیں سوچتا۔

پاکستان کی معروف لائف انشورنس کمپنی ” ای ایف یو ” لائف انشورنس لمیٹڈ کو اس سال بہترین کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ مسلسل چوتھا سال ہے جب ای ایف یو کو پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ ای ایف یو لائف کی جانب سے ان کے جنرل منیجر ٹیکنالوجی اشفاق احمد اور سینئر منیجر ٹیکنالوجی احمر حسن نے وصول کیا ہے۔

پاکستان انشورنس رجحان
dailytimes

متعلقہ تحاریر