کرپٹو کرنسی نے بچے کو کروڑپتی بنادیا

گووا سے تعلق رکھنے والے طالب علم گجیش نائک نے کرپٹو کرنسی کے دو پلیٹ فارم بنائے ہیں۔

کرپٹو کرنسی نے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کی قسمت بدل دی۔ بھارت میں 13 سالہ بچے گجیش نائک نے کرپٹو کرنسی کے دو پلیٹ فارم بنا کر کروڑوں روپے کمالیے ہیں.

بدلتے وقت کے ساتھ ٹیکنالوجی کا استعمال اور کمائی کے ذریعے بھی تبدیل ہورہے ہیں۔ دنیا بھر میں نوجوانوں سمیت بچے بھی بلاک چین ٹیکنالوجی میں بڑی دلچسپی لے رہے ہیں اور یہی دلچسپی اور کام سے لگن انہیں دنیا بھر میں دوسروں سے منفرد بنا رہی ہے۔ بھارت کے شہر گووا سے تعلق رکھنے والے آٹھویں کلاس کے طالب علم گجیش نائک نے کرپٹو کرنسی کے دو پلیٹ فارم بنائے ہیں جہاں سے لاکھوں لوگ بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسیز میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ ٹیکنالوجی میں مہارت رکھنے والے اس بچے کا کہنا ہے کہ انہوں نے پولیگن نیٹ ورک پر کرپٹو کرنسی کے 2 پلیٹ فارم پولی گج اوراسٹیبل گج بنائے ہیں، جہاں سے لوگ مختلف کرنسیز کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے علاوہ وہاں سرمایہ کاری بھی کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بٹ کوائن کی قیمت گرنے سے ایلون مسک کو 15 ارب ڈالرز کا نقصان

بچے کا کہنا ہے کہ بلاک چین کو سیکھنے کا عمل انہوں نے 2020 میں شروع کیا۔ ان کے مطابق کرونا کیسز بڑھنے کے بعد اسکولز بند ہوئے تو انہوں نے آن لائن کرپٹو کرنسی کی معلومات حاصل کی۔

گجیش نائک کے مطابق انہوں نے 8 سال کی عمر سے کمپیوٹر پروگرامنگ لینگویج (C++) اور جاوا کی تعلیم حاصل کی تھی۔ وہ آگے چل کر بلاک چین پر مزید کام کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر