تین نسلیں تین کھیل

انگلش کرکٹ لیجنڈ ایئن بوتھم کی نسلیں ان کے نقش قدم پر چلیں مگر مختلف کھیلوں میں

ایئن بوتھم کرکٹ کی دنیا کا اہم ترین نام ہے۔ وہ 1977 سے 1986 تک انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا حصہ رہے اور بے شمار میچز کھیلے۔

ایئن بوتھم نے 102 ٹیسٹ میچز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اپنے کیریئر میں ایئن بوتھم بہترین آل راؤنڈر کے طور پر مشہور تھے۔

ایئن بوتھم کی نسلیں ان کے نقش قدم پر چل رہی ہیں۔ لیکن، بیٹے اور پوتے نے مختلف کھیل منتخب کیا۔

لیام بوتھم

لیام بوتھم عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی ایئن بوتھم کے صاحبزادے ہیں۔ وہ مختلف کھیلوں سے منسلک رہے۔ سب سے پہلے والد کی طرح کرکٹ کے میدان میں قدم رکھا ۔ نیشنل لیول پر میچز بھی کھیلے لیکن اچانک ان کے کیرئیر میں اہم ترین موڑ آگیا۔

لیام بوتھم نے1997 میں رگبی یونین کلب ویسٹ ہارٹل پول میں شمولیت اختیار کرلی ۔ آگے چل کر لیام نے رگبی لیگ بھی کھیلی جس کے قوانین رگبی یونین سے کچھ مختلف ہیں۔

لیام

گردن میں چوٹ کے باعث انہوں نے 2005 میں 27 سال کی عمر میں رگبی سے ریٹائرمنٹ لے لی۔

لیام بوتھم کا نام کرکٹر، رگبی یونین کھلاڑی اور رگبی لیگ فٹبالر کی حیثیت سے لیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ہوم آف کرکٹ کی پاکستان آمد، پس پردہ کون؟

جیمز بوتھم

بائیس سالہ جیمز بوتھم سابق انگلش کرکٹر ایئن بوتھم کے پوتے اور لیام بوتھم کے صاحبزادے ہیں۔ جنہوں نے ابتداء سے ہی رگبی کو بطور کیریئرمنتخب کیا ہے۔

جیمز بوتھم

جیمز بوتھم ویلزنیشنل ٹیم کا حصہ ہیں اور ‘آٹم نیشنز کپ’ میں جارجیا کے خلاف میچ کھیل کیریئر کی شروعات کی۔

متعلقہ تحاریر