کمالیہ میں قیمتی جانوروں کی چوری کا مقدمہ سی آئی اے کے خلاف درج

مقدمے میں سب انسپکٹر ، دو کانسٹیبلز اور دو نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

کمالیہ کے نواحی علاقے میں زمیندار نے اپنے قیمتی جانوروں کی چوری کا مقدمہ سی آئی اے کے اہلکاروں اور ان کے دو ساتھیوں کے خلاف درج کرا دیا ہے۔

سی آئی اے انچارج سرکل کمالیہ سب انسپکٹر رانا اکرم کے خلاف تھانہ آروتی کے علاقہ موضع صالحوں شاہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بلاول نے سیاسی خلا کو پُرکرنے کے لیےکراچی پر نظریں جمالیں

زمیندار منظور نے 4 لاکھ روپے مالیت کے جانوروں کی چوری کا مقدمہ درج کرانے کے لیے مقامی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

عدالتی حکم پر تھانہ آروتی میں زیر دفعہ 380 ت پ کے تحت سب انسپکٹر رانا اکرم ، دو کانسٹیبلز اور دو نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں محکمہ جاتی کارروائی کی دفعہ 155 بھی شامل کی گئی ہے۔

مقدمہ سی آئی اے

یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ سب انسپکٹر اور ان کے ساتھی ملزمان کو ابھی تک اس مقدمہ میں گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔

دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں جن جانوروں کا ذکر کیا گیا ہے وہ چوری ضرور کیے گئے تھے مگر اب مالک کو واپس کر دیے گئے ہیں۔

سی آئی اے پولیس کے خلاف مقدمہ کی کاپی نیوز 360 نے حاصل کرلی ہے۔

متعلقہ تحاریر