آئی پی ایل ، آئی سی سی پر بھاری پڑ گیا

انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان 5وان ٹیسٹ میچ جمعہ کے روز اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جانا تھا جو کھلاڑیوں میں کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے۔

انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان بھارت اور انگلینڈ کے درمیان مانچسٹر ٹیسٹ کی منسوخی پر غصے میں آگئے اور اس کا الزام انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) پر لگایا۔

اولڈ ٹریفورڈ میں دونوں ٹیموں کے درمیان 5 واں ٹیسٹ میچ جمعے کو شروع ہونا تھا تاہم متعدد کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے میچ کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پی سی بی کا شائقین کرکٹ کے لیے آن لائن مرچنڈائز اسٹور متعارف کرانے کا فیصلہ

میچ کے اچانک منسوخ ہونے پر سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر غصے میں پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "آئی پی ایل کی ٹیمیں چارٹڈ ہوائی جہاز کے ذریعے متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گی جہاں انہیں 6 دن قرنطینہ کرنا ہوگا، جبکہ ٹورنامنٹ کو شروع ہونے میں 7 دن باقی ہیں۔ مجھے کوئی نہ بتائے کہ ٹیسٹ آئی پی ایل کے علاوہ کسی اور وجہ سے منسوخ کیا گیا ہے۔”

انگلینڈ کے سابق فاسٹ باؤلر اسٹیو ہارمیسن بھی آئی پی ایل کے خلاف مائیکل وان کی صف کا حصہ بن گئے ہیں۔

اسٹیو مارمیسن کا کہنا ہے کہ "آئی پی ایل شروع ہونے میں پانچ دن باقی ہیں، ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے ایک ماہ قبل ہندوستان سے پوچھا بھی گیا تھا کہ آئی پی ایل کی وجہ سے میچز کے شیڈول کو اگر آگے پیچھے کرنا ہے تو کرلیں ۔ مگر اس وقت یہ سب کچھ نہیں کیا گیا اور اب ایک دم سے کووڈ کا بہانہ بنا کر ٹیسٹ کو منسوخ کردیا گیا ہے۔”

اسٹیو ہارمیسن اور مائیکل وان کے ساتھ ساتھ سیکڑوں کرکٹ شائقین کا بھی یہی ماننا ہے کہ اس طرح سے کرکٹ تباہ ہو جائے گی اور آئی پی ایل بچ جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی 22 ستمبر کو انگلینڈ کا دورہ کریں گے تاکہ انگلش کرکٹ ٹیم کے حکام سے ملاقات کرکے منسوخ شدہ ٹیسٹ میچ کی ممکنہ ری شیڈولنگ کا فیصلہ کیا جاسکے۔

متعلقہ تحاریر