تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تاریخی کمی

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 90 پیسے اضافے کے بعد 170 روپے کی  تاریخی سطح پر پہنچ گیا 

امریکی ڈالر اوپن مارکیٹ میں 170 روپے کی سطح عبور کر گیا، انٹربینک مارکیٹ میں اسٹیٹ بینک کی مداخلت سے ڈالر 70 پیسے کی کمی سے 169 روپے تک پہنچ گیا ، مارچ 2021 میں پاکستانی کرنسی دنیا کی بہترین کارکردگی والی کرنسی کے طورپر جانی جارہی تھی تاہم اس کے بعد سے اس کی قدر میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

بدھ کے روز اوپن مارکیٹ میں کاروبارکے آغاز کے بعد ڈالر 90 پیسے اضافہ ہوا جس کے  بعد ڈالر  170 روپے کی  تاریخی سطح پر پہنچ گیا  اور ڈالر کی نئی قیمت 170.50 روپے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاک افغان تجارت ڈالر میں نہیں روپے میں ہوگی، شوکت ترین

گذشتہ ایک سال کے دوران ڈالر کے  مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں تیزی سے تنزلی دیکھی گئی ہے ، اس دوران پاکستانی  روپے کی قدر میں 12 روپے  کمی ہوئی   جبکہ مارچ 2021 میں پاکستانی کرنسی دنیا کی بہترین کارکردگی والی کرنسی کے طورپر جانی جارہی تھی  جب ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدرمیں چار اعشاریہ صفر تو  فیصد اضافے کے بعد روپیہ 153 اعشاریہ55  پیسے پر پہنچ گیا تھا تاہم اس کے بعد سے اس کی قدر میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

معیشت کی ترقی  پر نظر رکھنے والے  ماہرین کاکہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں تیزی سے ہونے والے اضافہ پاکستان کے بیرونی قرضوں کے مسلسل اضافے کے باعث ہے جبکہ بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں  روپے کی قدرمیں آنے والی مسلسل گراوٹ کی کئی ایک وجوہات ہیں جس میں ایک بڑی وجہ افغانستان کی تیزی سے بدلنے والی صورت حال بھی ہے ۔

متعلقہ تحاریر