نیوزی لینڈ کے خلاف بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان کے حق میں بول پڑے
نیوزی لینڈ کے پاکستان کے خلاف یکطرفہ فیصلےاور سیریز منسوخ کرنے پر بین الاقوامی کھلاڑیوں نے نیوزی لینڈ پر تنقید کرتے ہوئے پاکستان کی حمایت کی ہے
نیوزی لینڈ کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز منسوخ کرنے پر بین الاقوامی کھلاڑی نیوزی لینڈ کے یکطرفہ فیصلے پر پاکستان کے حق میں بول پڑے فیصلے پرنظر ثانی کی درخواست کردی۔
ایک وقت تھا جب پاکستان بدترین دہشتگردی کا شکار تھا پھر پاکستان کی فوج نے تاریخ کا سب سے بڑا فوجی آپریشن (ضرب عضب) کامیابی سے مکمل کیا اور پاکستان ایک بار پھر امن و امان کا گہوارہ بن گیا، پاکستان میں امن بحال ہونے کے بعد بہت سےعالمی شہرت یافتہ کرکٹرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کیا ہے اور بین الاقوامی سطح پر امن و امان کے حوالے سے پاکستان کی بہترین کوششوں کااعتراف کیا۔
What they are saying! #PAKvNZ pic.twitter.com/6fSiQF8MqZ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 17, 2021
نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کے خلاف یکطرفہ فیصلہ کرتے ہوئے سیریز منسوخ کرنے پر بین الاقوامی کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر نیوزی لینڈ پر تنقید کرتے ہوئے پاکستان کی حمایت کی ہے بعض کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ حکومت اور سیکیورٹی حکام نے انتہائی غیر پیشہ وارانہ رویہ اختیار کیا۔
یہ بھی پڑھیے
سیکیورٹی خدشات کا بہانہ، نیوزی لینڈ نےکرکٹ سیریز منسوخ کردی
ویسٹ انڈیزسے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر "ڈیرن سیمی” نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز منسوخ ہونے کی خبریں مایوس کن ہیں، میرے لیئے گذشتہ چھ سالوں سے پاکستان میں کھیلنا اور دورہ کرنا ایک انتہائی خوشگوار تجربہ ہے میں نے پاکستان میں خود کو ہمیشہ محفوظ محسوس کیا، نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کی منسوخی پاکستان کرکٹ کیلئے اچھا نہیں ہے۔
Disappointed waking up to the news of the cancellation of the Pakistan Vs New Zealand series because of security issues.Over the last 6 years playing and visiting Pakistan has been one of the most enjoyable experiences. I’ve always felt safe. this is a massive blow to Pakistan ☹️
— Daren Sammy (@darensammy88) September 17, 2021
نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے سابق فاسٹ باؤلر "ڈینی موریسن” نے نیوزی لینڈ ٹیم کے یکطرفہ دورہ منسوخی پر ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہا رکرتےہوئے کہا ہے کہ نہیں معلوم کہ کیا ہورہا ہے لیکن یہ سب اداس کردینے والا ہے، مجھے درحقیقت پاکستان میں سفرکرنا پسند ہے۔
Super sad!! Don’t know enough what’s going on??!… But truly love travelling around #Pakistan & cricket times of late in Pakistan 🙏 Feel for all there 😢🙏❤️ @TheRealPCB @iramizraja https://t.co/RW5mGKjSxF
— Danny Morrison (@SteelyDan66) September 17, 2021
نیوزی لینڈ کے کھلاڑی "گرانٹ ایلیٹ” نے کہا کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ شائقین کیلئے یہ بری خبر ہے۔
Sad news for players and fans. #NZvPAK 🇳🇿 🇵🇰 https://t.co/8C6UpOMPz1
— Grant Elliott (@grantelliottnz) September 17, 2021
سری لنکا کے "اینجلو پریرا” نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ دو سال قبل پاکستان کا دورہ کیا تھا اس دوران ہر منٹ میں لطف اندوز ہوا، وہاں خود کو بہت محفوظ اور خوش محسوس کیا ۔حقیقی طورپر اس عظیم قوم کے درمیان کرکٹ کو دوبارہ واپس دیکھنا چاہتا ہوں۔
Toured @TheRealPCB 2 years back and really enjoyed every minute of our stay!! Felt extremely welcomed and also safe tbh! Never had any doubt❤️ Genuinely wanna see cricket return to this great nation! @danushka_70 @dasunshanaka1 pic.twitter.com/ovjroZbXx9
— Angelo Perera (@angiperera) September 17, 2021
"شیرفین رتھر فورڈ” نے ٹویٹ کیا، “ کرکٹ سے محبت کرنے والے میرے پاکستانی دوستوں کیلئے یہ اچھی خبر نہیں ہے ، میں نے کئی ممالک کا سفر کیا ہے لیکن پاکستان کرکٹ اور کرکٹ سے محبت کرنے والوں کیلئے محفوظ ترین ملک ہے۔
Feelings for my pakistani friends not a good news for cricket lovers .
I’ve travelled to many countries.
Pakistani is the safest country for cricket and cricket loving country.#PAKvNZ— Sherfane Rutherford (@SRutherford_50) September 17, 2021
سری لنکا سے تعلق رکھنے والے سابق کرکٹراوربین الاقوامی کرکٹ کمنٹیٹر "روشن ابیسنگھے” نے دورہ نیوزی لینڈ کی منسوخی پر مایوسی کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے کرکٹ سیریز کی منسوخی پر دکھ ہوا, میں دورہ پاکستان میں سری لنکن ٹیم کا حصہ تھا جہاں اعلیٰ درجے کی سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔ میں تسلیم کرتا ہوں کہ پاکستان عظیم لوگوں سے بھرا ہوا ہے۔
Very sad to read about the cancellation of the NZ tour of Pakistan. Was part of the Sri Lanka tour last time and I must admit that besides the country being full of great people, the security was top class and attention paid to detail @TheRealPCB. Hope sanity prevails.
— Roshan Abeysinghe (@RoshanCricket) September 17, 2021
جنوبی افریقہ کے سابق مایا ناز کھلاڑی "جونٹی رہوڈز” نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ منسوخ کرنے پر افسوس کا اظہا رکرتےہوئے کہا ہے کہ میں نے کئی ممالک کا سفر کیا ہے لیکن پاکستان کو پرامن ملک پایا، میں نیوزی لینڈ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔
I have visited many countries but found Pakistan most peaceful country. I request New Zealand to review its decision. Stay Strong Pakistan.
#PAKvNZ pic.twitter.com/leNjoOy1dC— Jonty Rhodes (@FFzFA) September 17, 2021
جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز "ہرشل گبز” نےبھی نیوزی لینڈ پر تنقید کی اس دن کو کرکٹ کا سیاہ دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کی حکومت، کرکٹ اور سیکیورٹی حکام کی جانب سے جلدبازی کا انتہائی غیر پیشہ ورانہ رویہ اختیار کیا گیا۔
Very disappointing and non professional behavior from @BLACKCAPS official and security management. Also a hasty decision by NZ govt. for abandoning #PAK tour.
Black Day for cricket world and cricket lovers @TheRealPCB Stay Strong 🇿🇦🇵🇰#PAKvNZ pic.twitter.com/kLLmkQx5N9— Herchelle Gibbs (@HershubyGibbs) September 17, 2021
جنونی افریقہ کے کرکٹر "ڈیوڈ وائس” نے کہا کہ میں کئی ممالک کا دورہ کرچکا ہوں لیکن پاکستان کو بہت خوبصورت اور محفوظ ملک پایا، انھوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستان کی آرمی اور پاکستان کی ایئر فورس دنیا کی بہترین فورس ہے میں نیوزی لینڈ حکومت سے درخواست کروں گا کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔
I have visited many countries but found Pakistan most beautiful and peaceful country. No doubt Pakistani Army and Air force is the best force in the world 🍵. I request New Zealand to review its decision. Stay Strong Pakistan, Best Wishes from South Africa.❤️
#PAKvNZ pic.twitter.com/I89aHbtxen— David Wiese (@David_wiese01) September 17, 2021