سیکیورٹی خدشات کا بہانہ، نیوزی لینڈ نےکرکٹ سیریز منسوخ کردی

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے چیف ایگزیکٹیو نے کہا ہے کہ سیکیورٹی خدشات ہیں دورہ جاری نہیں رکھ سکتے

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر اچانک ہی دورہ پاکستان کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا اس ک ساتھ ہی دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز منسوخ کردی گئی ہے ۔

اس سے قبل  میچ میں تاخیر کی وجوہات کو عالمی وبا کورونا وائرس سے جوڑا جارہا تھا ، ابتدائی طور پر نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص میچ  کی تاخیر کی وجہ بتائی جارہی تھی تاہم اب  نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے چیف ایگزیکٹیو کا بیان سامنے آیا ہے کہ جس میں ان کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے اب دورہ پاکستان  جاری رکھنا ممکن نہیں ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

یوئیفا چیمپیئنز لیگ، رونالڈو اور میسی کی کارکردگی مایوس کن

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کےباعث  دورہ منسوخ کردیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر