نیوزی لینڈ کے خلاف بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان کے حق میں بول پڑے

نیوزی لینڈ کے پاکستان کے خلاف یکطرفہ فیصلےاور سیریز منسوخ کرنے پر بین الاقوامی کھلاڑیوں نے نیوزی لینڈ پر تنقید کرتے ہوئے پاکستان کی حمایت کی ہے

نیوزی لینڈ کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز منسوخ کرنے پر بین الاقوامی کھلاڑی نیوزی لینڈ کے یکطرفہ فیصلے پر پاکستان کے حق میں بول پڑے فیصلے پرنظر ثانی کی درخواست کردی۔

ایک وقت تھا جب پاکستان بدترین دہشتگردی کا شکار تھا پھر پاکستان کی فوج نے تاریخ کا سب سے بڑا فوجی آپریشن (ضرب عضب) کامیابی سے مکمل کیا اور پاکستان ایک بار پھر امن و امان کا گہوارہ بن گیا، پاکستان میں امن بحال ہونے کے بعد بہت سےعالمی شہرت یافتہ کرکٹرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کیا ہے اور بین الاقوامی سطح پر امن و امان کے حوالے سے پاکستان کی بہترین کوششوں کااعتراف کیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کے خلاف یکطرفہ فیصلہ کرتے ہوئے سیریز منسوخ کرنے پر بین الاقوامی کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر نیوزی لینڈ پر تنقید کرتے ہوئے پاکستان کی حمایت کی ہے بعض کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ حکومت اور سیکیورٹی حکام نے انتہائی غیر پیشہ وارانہ رویہ اختیار کیا۔

یہ بھی پڑھیے

سیکیورٹی خدشات کا بہانہ، نیوزی لینڈ نےکرکٹ سیریز منسوخ کردی

ویسٹ انڈیزسے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر "ڈیرن سیمی” نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز منسوخ  ہونے کی خبریں مایوس کن ہیں،  میرے لیئے گذشتہ چھ سالوں سے پاکستان میں کھیلنا اور دورہ کرنا  ایک انتہائی خوشگوار تجربہ ہے میں نے پاکستان میں خود کو ہمیشہ محفوظ محسوس کیا، نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کی منسوخی پاکستان کرکٹ کیلئے اچھا نہیں ہے۔

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے سابق فاسٹ باؤلر "ڈینی موریسن” نے نیوزی لینڈ ٹیم کے یکطرفہ دورہ منسوخی پر ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہا رکرتےہوئے کہا ہے کہ  نہیں معلوم کہ کیا ہورہا ہے لیکن یہ سب اداس کردینے والا ہے، مجھے درحقیقت پاکستان میں  سفرکرنا پسند ہے۔

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی "گرانٹ ایلیٹ” نے کہا کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ شائقین کیلئے یہ بری خبر ہے۔

 سری لنکا کے "اینجلو پریرا” نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ دو سال قبل  پاکستان کا دورہ کیا تھا اس دوران ہر منٹ میں لطف اندوز ہوا، وہاں خود کو بہت محفوظ اور خوش محسوس کیا ۔حقیقی طورپر اس عظیم قوم  کے درمیان کرکٹ کو دوبارہ واپس دیکھنا چاہتا ہوں۔

"شیرفین رتھر فورڈ” نے  ٹویٹ کیا، “ کرکٹ سے محبت کرنے والے میرے پاکستانی دوستوں کیلئے یہ اچھی خبر نہیں ہے ، میں نے کئی ممالک کا سفر کیا ہے لیکن پاکستان  کرکٹ اور کرکٹ سے محبت کرنے والوں کیلئے محفوظ ترین ملک ہے۔

سری لنکا سے تعلق رکھنے والے سابق کرکٹراوربین الاقوامی کرکٹ کمنٹیٹر "روشن ابیسنگھے” نے دورہ نیوزی لینڈ  کی منسوخی پر مایوسی کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ  نیوزی لینڈ کی جانب سے کرکٹ سیریز کی منسوخی پر دکھ ہوا, میں دورہ پاکستان میں سری لنکن ٹیم کا حصہ تھا جہاں اعلیٰ درجے کی سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔ میں تسلیم کرتا ہوں کہ پاکستان عظیم لوگوں سے بھرا ہوا ہے۔

جنوبی افریقہ کے سابق مایا ناز کھلاڑی "جونٹی رہوڈز” نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ منسوخ کرنے پر افسوس کا اظہا رکرتےہوئے کہا ہے کہ میں نے کئی ممالک کا سفر کیا ہے لیکن پاکستان کو پرامن ملک پایا، میں نیوزی لینڈ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز "ہرشل گبز” نےبھی نیوزی لینڈ پر تنقید کی اس دن کو کرکٹ کا سیاہ دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کی حکومت، کرکٹ اور سیکیورٹی حکام کی جانب سے جلدبازی کا انتہائی غیر پیشہ ورانہ رویہ اختیار کیا گیا۔

جنونی افریقہ کے کرکٹر "ڈیوڈ وائس” نے کہا کہ میں کئی ممالک کا دورہ کرچکا ہوں لیکن پاکستان کو بہت خوبصورت اور محفوظ ملک پایا، انھوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستان کی آرمی اور پاکستان کی ایئر فورس دنیا کی بہترین فورس ہے میں نیوزی لینڈ حکومت سے درخواست کروں گا کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

متعلقہ تحاریر