صدر جو بائیڈن افغانستان کی صورتحال کے ذمہ دار ہیں ؟
امریکی ریاست پینسلوینیا میں بل بورڈز آویزا کردیئے گئے جس میں صدر جوبائیڈن راکٹ لانچر اٹھائے طالبان کے حلیے میں دکھایا گیا ہے

امریکی صدر جوبائیڈن کے خلاف پینسلوینیا میں بل بورڈز آویزا کردیئے گئے جس میں انھیں راکٹ لانچر اٹھائے طالبان کے حلیے میں دیکھایا گیا ہے جس کے ساتھ تحریر ہے کہ "طالبان کو دوبارہ عظیم بنانا ہے”۔
امریکہ کی جانب سے افغانستان کو مکمل طورپر اتحادی فوج سے خالی کرنے کے فیصلے کے بعد افغانستان میں انسانی حقوق اور دہشتگردی کے پھیلاؤسے متعلق خدشات کے حوالے سے وسیع پیمانے پر بحث جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ہالی ووڈ کے پسندیدہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نہیں جوبائیڈن
امریکی ریاست پینسلوینیا کے ہائے وے پر افغانستان سے امریکی اور اتحادی فوج کے انخلاء کے چند ہفتوں بعد دیو قامت بل بورڈز کی ایک بڑی تعداد دیکھنے میں آرہی ہے جس میں امریکی صدر جو بائیڈن کو راکٹ لانچر ہاتھ میں پکڑے دیکھا گیا ہے جبکہ ان کا حلیہ بھی طالبان جیسا ہے، اس بل بورڈ پر لکھا ہے کہ "طالبان کو دوبارہ عظیم بنانا ہے”۔
Former Pennsylvania State Senator @realScottWagner Scott Wagner paid for a billboard in York, Pennsylvania that depicts President Biden in Afghan garb holding an RPG, with the heading, “Making the Taliban great again!” pic.twitter.com/fhZzFFzSi6
— Moshe Schwartz (@YWNReporter) September 15, 2021
امریکی صدر کے حوالے سے اس طرح کے بل بورڈز سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی شہری جوبائیڈن کےامریکی فوجیوں کو افغانستان سے نکالنے کے حق میں نہیں تھے اور آج طالبان جو افغانستان میں بھرپور طاقت میں ہیں اس کے براہ راست ذمہ دار صدر جوبائیڈن ہیں۔
رپورٹس کے مطابق پینسلوینیا کے ہائی وے پر آویز یہ تمام بل بورڈز سینیٹر "اسکاٹ وینجر” کی جانب سے لگوائے گئے ہیں جس پر انھوں نے 15 ہزار ڈالر خرچ کرکے امریکی صدر جوبائیڈن کے فیصلے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
A billboard has popped up along I-83 in York County, Pennsylvania, showing President Joe Biden in a military outfit with the phrase “Making the Taliban Great Again.” Here’s who put it up. https://t.co/C3rBY1B33M pic.twitter.com/krhceWrh4x
— WBTW News13 (@WBTWNews13) September 14, 2021
اسکاٹ وینجرکا کہنا ہے کہ صدر جوبائیڈن کا فیصلہ ان فوجیوں کے ساتھ ناانصافی ہے جنہوں نے افغانستان کی جنگ میں قربانیاں دیں جو معذور ہوئے اور وہ جو اس طویل جنگ کے باعث ذہنی امراض کا شکار ہوئے۔
انھوں نے بتایا کہ وہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی نہیں ہیں لیکن بل بورڈ پر جو نعرہ لکھا گیا ہے وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابی نعرے سے متاثر ہوکر لیا گیا ہے جس میں انکا کہنا تھا کہ "امریکہ کو دوبارہ عظیم بنائیں۔