انڈین پریمیئر لیگ کا حصہ کرس گیل پاکستان آرہے ہیں
دنیائے کرکٹ کے باس آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کا حصہ ہیں۔
پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم سیکورٹی کا بہانہ بنا کر دورہ منسوخ کرتے ہوئے وطن واپس لوٹ گئی۔ عالمی شہرت یافتہ اور پاکستان میں ہردلعزیز کرکٹر کرس گیل نے پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل نے لکھا ہے کہ "میں کل پاکستان جارہا ہوں میرے ساتھ کوئی آئے گا۔
یہ بھی پڑھیے
نیوزی لینڈ کے خلاف بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان کے حق میں بول پڑے
کرس گیل کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہی ہے اور پاکستانی شائقین کرکٹ کرس گیل کی پاکستان سے محبت کو قدر کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔ بائیں سے کھیلنے والے کرس گیل کا ٹوئٹر پیغام #UniverseBoss #ChrisGayle جیسے ہیش ٹیگ میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔
I’m going to Pakistan tomorrow, who coming with me? 😉🙌🏿
— Chris Gayle (@henrygayle) September 18, 2021
عالمی شہرت یافتہ کرکٹر کرس گیل کی جانب سے پاکستان آنے کے اعلان کے بعد وطن عزیز کے مایہ ناز گلوکار عاصم اظہر نے انہیں بریانی سے تواضع کرنے کی پیش کش کی ہے۔
welcome @henrygayle!!! Let us treat you with some good biryani, amazing music & safety like no other 🇵🇰♥️🇯🇲 https://t.co/qk7C1Jcu6k
— Asim Azhar (@AsimAzharr) September 18, 2021
کرس گیل کے اعلان کے جواب میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ "میرے بھائی ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں آپ اپنے گھر آرہے ہیں۔”
You are welcome my brother. You are coming home. https://t.co/wPdovNWFjt
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) September 18, 2021
پاکستان کرکٹ ٹیم فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کرس گیل کے ٹوئٹر پیغام کے جواب میں لکھا ہے کہ "عظیم کرکٹر آپ سے وہیں ملیں گے۔”
see u there legend 😁😁😁😁
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) September 18, 2021
خیال رہے کہ رواں برس ہونے والے پاکستان سپر لیگ سیزن 6 میں کرس گیل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ تھے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ” کرس گیل اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہمیشہ کا ساتھ۔”
THE UNIVERSE🪐BOSS❕#GladiatorsForever💜 #ChrisGayle pic.twitter.com/JcSW1NlmaP
— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) September 18, 2021
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ "کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پاکستان میں نمائشی میچ کھیلنے کے لیے تیار ہیں تاکہ دنیا کو مضبوط پیغام دیا جائے کہ پاکستان محفوظ ملک ہے۔”
QG owner @nadeem_omar57 has said Quetta Gladiators are ready to play exhibition matches in Pakistan to send strong message to the world that Pakistan is safe.
He added QG will try to bring available foreigners and hope @TheRealPCB & other franchises will be thinking on same lines— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) September 18, 2021
ندیم عمر نے مزید لکھا ہے کہ ” کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دستیاب ملکی اور غیرملکی کرکٹر سے نئی امید لانے کی کوشش کرے گا۔ ہماری دیگر فرنچائز بھی اسی پیرائے میں سوچ رہی ہیں۔”
دنیائے کرکٹ میں باس کے نام سے مشہور کرس گیل متحدہ عرب امارات میں ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ میں پنجاب کنگز کا حصہ ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ کرس گیل اپنے اعلان کردہ پیغام کے بعد شائقین کرکٹ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مختصر دورے پر پاکستان آئیں گے۔