کیویز نے پاکستانی سیاحت کو مشکل میں ڈال دیا

اسٹیٹ لیول کی سیکیورٹی کے باوجود کیویزکا آخری لمحات میں سیکیورٹی کا بہانہ پاکستان کے سیاحت کے شعبے کیلئے تباہ کن ہوسکتا ہے

وزیراعظم عمران خان سیاحت کو پاکستان کی معیشت کا بنیادی  ستون بنانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن  ان تمام کوششوں کے باوجود نیوزی لینڈ کرکٹ  ٹیم کے غیر دانشمندانہ یکطرفہ فیصلے سے پاکستانی کی ترقی پزیر سیاحت کے شعبے کو نقصان  ہوسکتا ہے۔

پاکستان کی جانب سے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو اسٹیٹ لیول کی سیکیورٹی فراہم کرنے کے باوجود کیویزکا آخری لمحات میں سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بناکر کھیلنے سے انکارکا  فیصلہ جہاں عالمی سطح پر نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پر تنقید کی وجہ بنا وہیں کیویز کا یہ فیصلہ پاکستان میں سیاحت کے شعبے کو ناقابل تلافی نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نیوزی لینڈ کے خلاف بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان کے حق میں بول پڑے

افغانستان میں طالبان کی  پورے ملک پر عملداری قائم کرنے کے بعد پاکستان کی جانب سے سرحدی علاقوں کو ہر قسم کی دہشتگردی اورعسکریت پسندی سے محفوظ بنانے کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی سیاحوں اور بلاگرز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ان سیاحوں میں یوٹیوب کے معروف  ویڈیو بلاگر الیگزینڈر وائٹ ، ڈریو بینسکی، پیٹر سین ٹینیلو، اور دیگرشامل ہیں جن کے یوٹیوب پر لاکھوں صارفین ہیں۔

ان ویڈیو بلاگرز انھوں نے اپنے فالورز کو پاکستان کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ امن و امان کی صورتحال بھی دیکھائی، بین الاقوامی سیاحوں کی پاکستان آمد سے امریکہ کی افغانستان میں جنگ جس کے سب سے زیادہ منفی اثرات کا شکار پاکستان ہوا ہے ان کو ضائع کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ دنیا بھر سے سیکڑوں سیاحوں نے پاکستان کو اپنی سفری فہرست میں شامل کیا ہے تاہم نیوزی لینڈ کی جانب سے کئے جانے والے یکطرفہ فیصلے کو اگرمناسب انداز سےنہیں سنبھالا گیا تو یہ ملکی سیاحت کے ترقی پزیر شعبے  کیلئے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔

عوام نے وزیراعظم عمران خان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ کیویز کی جانب سے کئے گئے احمقانہ فیصلے پر فوری مضبوط سفارتی اقدامات کریں اور عالمی برادری کو یقین دلائیں کہ پاکستان سیاحت کیلئے ایک محفوظ ملک ہے۔

متعلقہ تحاریر