جسٹن ٹروڈو الیکشنز میں کامیاب، مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

ٹروڈو امتیازی سلوک اور اسلاموفوبیا کو روکنے کے لیے کام کررہے ہیں اور انہوں نے نسلی تعصب پر قابو پانے کا وعدہ کیا ہے۔ ہ

کینیڈا کے وزیراعطم جسٹن ٹروڈو پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کرچکے ہیں اور ان کی جیت سے دنیا بھر میں موجود مسلمان بھی خوش ہیں۔

ٹروڈو کی لبرل پارٹی الیکشن میں فاتح رہی اور مسلمان اس جیت پر اس لیے خوش ہیں کیونکہ لبرل پارٹی ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کینیڈا میں اسلاموفوبیا نے پاکستانی خاندان کی جان لے لی

وزیراعظم ٹروڈو کینیڈا میں امتیازی سلوک اور اسلاموفوبیا کو روکنے کے لیے اپنے تمام اختیارات استعمال کررہے ہیں اور متعدد مواقع پر انہوں نے نسلی تعصب پر قابو پانے کا وعدہ کیا ہے۔

کینیڈا کی آبادی میں مسلمانوں کا تناسب 3.2 فیصد ہے، مسلمان وہاں خوف اور مایوسی میں مبتلا ہیں کیونکہ اسلاموفوبیا کی وجہ سے پچھلے کچھ سالوں میں قتل کی کئی وارداتیں ہوچکی ہیں۔

حال ہی میں ایک مسلمان فیملی کو ٹرک ڈرائیور نے کچل ڈالا جس میں صرف چھوٹا بچہ زندہ بچا جبکہ باقی چاروں افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

اس واقعے کے بعد ٹروڈو نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت مسلمانوں سے نفرت پر مبنی کارروائیوں کے خلاف سخت اقدامات کرے گی۔

یہی نہیں بلکہ جب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے گستاخانہ خاکوں کی حمایت میں بیان دیا تو کینیڈین وزیراعظم اس بیان کے خلاف بھی آواز اٹھاتے رہے۔

جسٹن نے آزادی اظہار رائے کا دفاع کیا لیکن کہا کہ اس میں بھی ایک حد ہونی چاہیے اور مخصوص کمیونٹیز کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچانی چاہیے۔

دنیا بھر کے مسلمان کینیڈا میں پارلیمانی انتخابات میں لبرلز کی تیسری بار جیت کا جشن منا رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر