گلوکار روحیل حیات پشاور زلمی کا حصہ بن گئے

پشاور زلمی کے ترجمان کے مطابق گلوکار پی ایس ایل سیزن 7 کے لیے نغمہ تیار کریں گے۔

پاکستان کے معروف گلوکار روحیل حیات نے کہا ہے کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ میں سرکاری طور پر پشاور زلمی کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گیا ہوں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے گلوکار روحیل حیات کا کہنا ہے کہ "اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے آپ کو پی ایس ایل جیسی گھریلو سرگرمیوں کے لیے وقف کردیں۔ بس بہت ہو گیا۔ پاکستان زندہ باد!”

یہ بھی پڑھیے

دورہ پاکستان کی منسوخی ،برطانوی پاکستان کے حق میں بول پڑے

گلوکار روحیل حیات کے اعلان کے بعد پشاور زلمی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ” معروف گلوکار اور پروڈیوسر روحیل حیات پشاور زلمی کا حصہ بن گئے وہ پاکستان پریمیئر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے لیے زلمی خاندان کے لیے نغمہ تیار کریں گے۔”

 

صفوان نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "ایک لمحے کے لیے مجھے یہ محسوس ہوا جیسے ارطغرل آ گئے۔”

 

ٹوئٹر کے ایک اور صارف محمد حیدر نے لکھا ہے کہ ” گلوکار روحیل حیات اپنی شباہت میں ارطغرل دکھائی دیتے ہیں۔”

محمد عباس خان ٹوئٹر صارف نے دل کی گہرائیوں سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” زبردست ۔۔۔۔ روحیل حیات۔”

واضح رہےکہ رواں برس فروری میں ترک ڈرامے ارطغرل غازی کی معروف اداکارہ (حلیمہ سلطان) اسرا بلگیچ نے پشاور زلمی کا حصہ بننے کا اعلان کیا تھا۔

پشاور زلمی کے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ایک ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ "ہم ترک اداکارہ اسرا بلگیچ کو زلمی کے کنگڈم میں خوش آمدید کہتے ہیں۔”

متعلقہ تحاریر