سابق ٹیسٹ کرکٹر وقار یونس کا دیرینہ دوست رمیز راجہ کے نام پیغام

پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ ان کے سابق ساتھی چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر براجمان ہو گئے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق باؤلنگ کوچ وقار یونس نے بالواسطہ طور پر اپنے سوشل میڈیا ہینڈلر پر ایک پیغام شیئر کیا ہے جسے صارفین ان کے دیرینہ دوست رمیز راجہ کی جانب منسوب کررہے ہیں۔

حال ہی میں سابق کرکٹر وقار یونس نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے جبکہ ان کے سابق ساتھی رمیز راجہ نے بطور چیئرمین پی سی بی اپنے عہدے کا چارج سنبھالا ہے۔

وقار یونس کے استعفے پر کرکٹ شائقین نے ان کے اس فیصلے پر شدید تنقید کی تھی کیونکہ ورلڈ کپ اکتوبر میں شروع ہونے جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

گلوکار روحیل حیات پشاور زلمی کا حصہ بن گئے

تاہم سابق کوچ نے اپنے غیر متوقع استعفیٰ سے متعلق وجوہات ایک انٹرویو کے دوران بتائی تھیں۔

انٹرویو کے دوران وقار یونس کہنا تھا کہ استعفیٰ دینا ان کے لیے ایک مشکل کام تھا کیونکہ میرا خیال ہے کہ نئے چیئرمین پی سی بی نیا سیٹ لانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ استعفیٰ نہ دیتے تو ایک نیا تناذع کھڑا ہوسکتا تھا۔

وقار یونس کی تازہ ترین پوسٹ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ سابق فاسٹ باؤلر کو ابھی بھی اپنے سابق ساتھی کے ساتھ گزارا وقت یاد آرہا ہے جو اب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ہیں۔

انہوں نے لکھا ہے کہ حالات بدل جاتے ہیں اور پیسہ لوگوں کی ذہنیت بدل دیتی ہے۔

متعلقہ تحاریر