کراچی میں بنارسی ساڑھی کی دم توڑتی صنعت

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے بنارس میں بنائی جانے والی بنارسی ساڑھیاں اور سوٹ دیدہ زیب اور خوبصورتی میں اپنی پہچان آپ ہیں۔ لیکن بہت کم لوگوں کو اندازہ ہے کہ بنارسی ساڑھی یا سوٹ بنانے میں کاریگر کتنی محنت صرف کرتا ہے، اس وقت بنارسی ساڑھی کی صنعت دم توڑ رہی ہے۔ 

بنارس کے علاقےمیں متعدد مقامات پر 120 گز یا 240 گز کے مکانات میں سمال انڈسٹری قائم ہے جہاں پر بنارسی ساڑھیاں تیار کی جاتی ہیں۔ بھاری ٹیکس اور لوڈشیڈنگ کے عذاب سے یہ صنعت بھی ذبوں حالی کا شکار ہورہی ہے۔

نیوز 360 کے نامہ نگار نے بنارس کے علاقے میں دکانوں اور کارخانوں کو دورہ کیا ہے۔ وہاں پر موجود دکان مالکان اور کارخانہ مالکان کو کس قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اس حوالے سے انہوں نے بات چیت بھی ہے۔

نیوز 360 سے گفتگو کرتے ہوئے کارخانہ مالک محمد ہاشم کا بتانا تھا کہ ہم ڈیزائن کمپیوٹر پر فکس کردیتے ہیں اور مشین میں دکھا لگا دیا جاتا ہے جو چائنہ سلک کے نام سے جانا جاتا ہے۔ کھاڈی کپڑے کے حوالے بات چیت کرتے ہوئے محمد ہاشم کا کہنا تھا کہ اس کپڑے کی تیار میں موٹا دھاگہ استعمال کیا جاتا ہے ۔

نیوز 360 سے بات چیت کرتے ہوئے ایک فیکٹری مالک کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے ہمیں کو مدد یا سپورٹ فراہم نہیں کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جو لوگ کام کررہے ہیں ان کچھ رعایتیں دی جائیں۔ ٹیکس دینے کے باوجود سہولتوں کو فقدان ہے۔

ہمارے نمائندے نے مزید کن کن حضرات سے گفتگو کی دیکھتے ہیں اس رپورٹ میں

یہ بھی پڑھیے

گرین لائن ٹریک کی ناقص منصوبہ بندی، بارش نے نارتھ کراچی ڈبو دیا

متعلقہ تحاریر