بیرون ممالک سے آنیوالے مسافر کورونا لانے لگے
خلیجی ممالک سے پاکستان آنیوالے مسافروں میں کورونا وائرس مثبت کی تصدیق کی جارہی ہے۔
![بیرون ممالک کورونا](https://news360.tv/wp-content/uploads/2021/09/بیرون-ممالک-کورونا-.jpg)
بیرون ممالک سے آنے والے کورونا مثبت کیسز کے مسافر آئیر پورٹ انتظامیہ کے لیے درد سر بن گئے، پشاور کے باچاخان ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک سے پاکستان آنیوالے مسافروں کی روانگی سے قبل یا تو کورونا وائرس کا ٹیسٹ نہیں کیا جارہا ہے یہ اگر کیا جارہا ہے تو انتہائی ناقص ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ممالک سے پاکستان آنیوالے مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہورہی ہے جبکہ پاکستان روانگی سے قبل ان کو کورونا وائرس سے پاک قرار دیا جارہا ہے تاہم پاکستان پہنچنے والے اکثر مسافروں میں کورونا مثبت کی تصدیق کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کورونا وائرس ایک بار پھر زور پکڑنے لگا، عوام کو احتیاط کی ضرورت
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران 150 سے زائد ایسے مسافر پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر پہنچے ہیں جو کورونا وائرس سے متاثر تھے جبکہ گژشتہ روز قطر کے دار الحکومت دوحہ سے نجی آئیرلائن کے ذریعے پہنچنے والے 140 مسافروں میں سے 30 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس میں خواتین اور بزرگ شامل ہیں، متاثرین کو فوری طورپر ریسکیو 1122 کے زریعے قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان حکام نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کو ایک تفصیلی خط ارسال کیا تھا جس میں ایئر پورٹ سے روانہ ہونے والے مسافروں میں عالمی وبا کورونا وائرس کے ٹیسٹ کو معیاری بنانے کی درخواست کی گئی ہے تاہم خط کے باوجود بھی انتظامات بہترنہیں بنائے گئے، اور اب بھی کورونا سے متاثرہ مریض پاکستان پہنچ رہے ہیں۔