ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تباہ کن تیاریاں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس کے استعفے کے بعد وسیم خان اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے
پاکستانی کرکٹ کے میدانوں سے ایک اور بری خبر آگئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وسیم خان نے اپنا استعفیٰ گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو پیش کیا تھا۔
وسیم خان کی جانب سے استعفیٰ اس وقت پیش کیا گیا ہے جب قومی ٹیم کے کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تیاری کے لیے نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ میں مصروف ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ورلڈ کپ سر پر، پاکستان کرکٹ کا مڈل آرڈر مکمل طورپر ناکام
پی سی بی ذرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان اپنے اختیارات میں کمی پر ناخوش تھے جس کی بنا پر انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔
Just In: PCB’s Chief Executive Wasim Khan has resigned from his post. Sources close to Wasim Khan said that he wasn’t happy about his power being curtailed. Wasim presented his resignation to Chairman PCB Ramiz Raja, BOG will decide about his resignation#WasimKhan #PCB #CricPic pic.twitter.com/zWgSpzCJsh
— Cric Pic (@cric_pic) September 29, 2021
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی سی بی کے بورڈ آف گورنر کے آج ہونے والے اجلاس میں وسیم خان کے استعفے پر غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے گزشتہ روز وسیم خان سے ملاقات کی تھی جس میں ورلڈ کپ کی تیاریوں اور آئندہ کے لائحہ پر گفتگو کی گئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی خراب کارکردگی پر چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کھلاڑیوں سے ملاقات کرنی تھی ، جس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے لیے نامزد کردہ کچھ کھلاڑیوں کی تبدیلی کے حوالے سے گفتگو کی جانی تھی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد وسیم نے ورلڈ کپ اسکواڈ کی ہنگامی میٹنگ گزشتہ رات اسلام آباد میں طلب کر رکھی تھی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ میٹنگ کا مقام آخری وقت پر کھلاڑیوں کو بتایا جانا تھا۔ کھلاڑیوں کو انتباہ کیا گیا تھا کہ اس میٹنگ سے متعلق کسی گروپ میں شیئرنگ نہ کی جائے۔
پاکستان کرکٹ #cricket pic.twitter.com/OCW2Jo88d2
— sohail imran (@sohailimrangeo) September 28, 2021
ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ کا مقصد پاکستان اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کو اعتماد میں لینا تھا۔اور ٹیم میں تبدیلی کی اطلاعات بھی تھیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رمیز راجہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ دارایاں ملنے پر پاکستان کرکٹ میں ایک بھونچال آگیا تھا، جب پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس نے اپنے عہدوں سے فوری طور پر استعفیٰ دے دیا تھا۔
نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی خراب کارکردگی کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے کہنا ہے کہ کھلاڑیوں میں تبدیلی کی جائے جس پر رمیز راجہ نے وسیم خان کو ہدایت کی تھی کہ ٹیم میں ممکنہ تبدیلیاں کی جائیں تاکہ ورلڈ کپ کے لیے بہتر ٹیم تشکیل دی جاسکے۔