زینب قیوم نے غریدہ فاروقی کو آئینہ دکھا دیا
مخصوص شخصیات کے دفاع کی مذمت کرتی ہوں، حق کی یہ جنگ اس وقت کیوں نہیں ہوئی جب صدیق جان اور ارشد شریف کی لڑائی ہوئی؟ زینب کا سوال

کچھ دن قبل سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی ایک مبینہ ویڈیو وائرل ہوئی جس کے بعد سے خاتون اینکرپرسن غریدہ فاروقی کو اس سے جوڑا جا رہا ہے۔
غریدہ فاروقی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں اور سوشل میڈیا یوزرز اس حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
حجاب پہننا نارمل نہیں، پرویز ہودبھائی کے بیان سے سوشل میڈیا پر بحث
صحافی جویریہ صدیقی نے غریدہ کے حق میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ میں غریدہ فاروقی کے خلاف ٹوئٹر ٹرینڈ اور پوری مہم کی سخت مذمت کرتی ہوں۔
I strongly condemn twitter trend and campaign against @GFarooqi stay strong 💪 🙏
— Javeria Siddique (@javerias) September 30, 2021
جویریہ کی ٹویٹ کے جواب میں معروف ماڈل و ادکارہ زینب قیوم نے لکھا کہ میں غریدہ فاروقی کو غلط معلومات اور سیاسی طور پر جانبدار کہنے کے الزامات پر مبنی ٹوئٹر ٹرینڈز کی مذمت کرتی ہوں۔
i strongly condemn GF’s misinformation & politically biased journalism twitter trend. i condemn selective defending. where was this Haq fight for @SdqJaan vs @arsched and @AsadAToor vs @Shiffa_ZY MOST IMPORTANTLY i condemn Zero condemnation & protest for murdered journos#pmda https://t.co/OsH1VM7jIS
— Zainab Qayoom~ZQ (@zainaconda) October 1, 2021
لیکن زینب نے یہ بھی کہا کہ "مگر میں مخصوص لوگوں کے دفاع کی بھی مذمت کرتی ہوں، حق کی یہ جنگ اس وقت کیوں نہیں ہوئی جب صدیق جان اور ارشد شریف کی لڑائی ہوئی؟ اسد طور اور شفا یوسفزئی کی لڑائی میں حق کی جنگ کہاں تھی؟”
اینکرپرسن غریدہ فاروقی پر یہ الزام ہے کہ وہ غیرجانبدار نہیں ہیں بلکہ اپنے سیاسی رجحانات کی عکاسی اکثر پروگرامز میں کرتی نظر آتی ہیں۔