دنیا کا سب سے بہترین مکھن برطانیہ میں دستیاب

مکھن کی قیمت 22 ہزار روپے، اجزا میں لوبسٹر اور کیکڑا، کیویار(Caviar) اور سونف کے پودے کے پتے شامل ہیں۔

ایک برطانوی کمپنی نے ایسا مکھن تیار کیا ہے جس میں اجزا کے طور پر لوبسٹر اور کیکڑا، کیویار(Caviar) اور سونف کے پودے کے پتوں کو شامل کیا، اس کو دنیا کا بہترین مکھن قرار دیا جا رہا ہے۔

Riduclous No.55 نامی اس مکھن کو برطانیہ میں ہونے والے ذائقہ جانچنے کے ایوارڈز میں تین ستارے دے کر ریٹنگ دی گئی ہے۔ اسے 500 سے زائد شیفس، غذا پر لکھنے والے مصنفین اور تاجروں نے چکھا اور اپنی رائے دی۔

یہ بھی پڑھیے

کھانے کے شوقین افراد شکارپوری اچار کے دیوانے

یہ Sublime Butter نے بنایا ہے جو کہ اُن 218 کھانوں میں شامل ہے جنہیں تھری اسٹار ایوارڈز دئیے گئے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sublime Butter (@sublimebutter)

انسٹاگرام پر sublime نے لکھا کہ اس کا خیال برطانیہ کی ساحلی پٹی سے لیا گیا ہے۔

"ہم نے اپنی ساحلی پٹی کو ایک خاص چیز کے لیے کھنگال مارا اور لگتا ہے کہ ہمیں وہ چیز مل گئی ہے۔ اس طرح کا مکھن پوری دنیا میں کہیں نہیں ہے۔”

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ مکھن جسے 24 سے 36 گھنٹے میں بنایا جاتا ہے، کسی ریپر یا پلاسٹک کے ڈبے میں نہیں ملتا بلکہ اس کو اٹلی میں ہاتھ سے تیار کردہ محدود ایڈیشن کی ڈش میں پیش کیا جاتا ہے۔

سب لائم کمپنی کے بانی کرس مائیر کے مطابق اس نہایت خاص مکھن کی قیمت 95 برطانوی پاؤنڈز ہے جو کہ پاکستانی روپے میں 22000 روپے بنتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر