کھانے کے شوقین افراد شکارپوری اچار کے دیوانے

شکارپوری اچار صوبہ سندھ میں ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں مشہور ہے۔ کھانے کے شوقین افراد نہ  صرف خود شکارپوری اچار خریدنا پسند کرتے ہیں بلکہ اسے بیرون ملک مقیم اپنے رشتہ داروں کو بھی  بطور تحفہ بھجواتے ہیں۔

شکارپور صوبہ سندھ کا ایک ایسا شہر ہے  جہاں  مختلف  اقسام  کے اچار تیار  کیے  جاتے ہیں۔ یہاں کا اسپیشل آم  کا اچار بہت  پسند  کیا  جاتا  ہے۔ زیادہ  تر  اچار  خالص اجزاء کے ساتھ گھر میں تیار ہوتے ہیں۔ نمائندہ  نیوز  360  نے شکارپور  کی  مختلف  اچار  کی  دکانوں  کا  دورہ  کیا  اور  شہریوں  سے  بات  چیت  کی۔  ایک  گاہک  نے  بتایا  کہ  وہ راولپنڈی سے اپنے خاندان کے لیے اچار خریدنے یہاں  آتے  ہیں۔  ایک اور خریدار نے بتایا کہ وہ یہ  اچار بیرون ملک مقیم رشتہ داروں کو بطور تحفہ بھجواتے  ہیں۔  شہریوں  کا  کہنا  ہے  کہ شکارپوری اچار جیسا ذائقہ پورے  پاکستان میں کہیں اور نہیں ملتا۔

یہ  بھی  پڑھیے

چند گھنٹوں میں فروخت ہونے والی کراچی کی مشہور جمعہ بریانی

متعلقہ تحاریر