برازیلی صدر کو ویکسین نہ لگوانے کی سزا مل گئی

صدر بولسونارو نے بتایا کہ انہیں سانٹوز اور گریمیو کے مابین اتوار کو کھیلے گئے لیگ میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔

برازیلی صدر بولسونارو نے بتایا کہ انہیں سانٹوز اور گریمیو کے مابین اتوار کو کھیلے گئے لیگ میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کلب کی جانب سے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو داخلے کی اجازت نہ تھی۔

بولسونارو کورونا ویکسین لگوانے سے صاف انکار کرچکے ہیں اور دوسرے افراد کو بھی اپنے نقشِ قدم پر چلنے کے لیے حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

موڈرنا کمپنی، ویکسین بنانے کے بجائے نفع کمانے میں مصروف

کورونا سے بچاؤ کے کیپسول مارکیٹ میں آنے کو تیار

برازیلی صدر کا کہنا ہے کہ ان کے اندر کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے اینٹی باڈیز موجود ہیں کیونکہ انہیں پہلے ہی کورونا وائرس ہو کر ختم ہوچکا ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس پھیلنے کے بعد سے یہ پہلا موقع تھا کہ سانٹوز کی ٹیم تماشائیوں کی موجودگی میں میچ کھیل رہی تھی، اس کے باوجود کلب نے اصرار کیا کہ صرف ویکسین شدہ لوگوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی یا ان کو جن کا پی سی آر ٹیسٹ منفی آیا ہو۔

سانٹوز کلب کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انہیں بولسونارو کے میچ دیکھنے کے حوالے سے صدارتی ٹیم میں سے کسی نے رابطہ نہیں کیا تھا لیکن تمام مداحوں کو موجودہ حالات میں صفائی ستھرائی کے لیے نافذ قوانین کی پابندی کرنی چاہیے۔

برازیل میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک چھ لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر