کراچی ایک مرتبہ پھر بھتہ خوری کی ڈگر پر چل نکلا

چائے پتی کمپنی کے مالک کو 1 کروڑ بھتے کی پرچی کے ساتھ دو گولیاں بھی موصول ہوئی ہیں۔

کراچی میں بھتہ خوری کے لیے مافیا ایک مرتبہ پھر سرگرم ہو گیا ہے، چائے پتی کمپنی کے مالک کو 1 کروڑ بھتے کی پرچی موصول ہوئی ہے۔

بھتے کی پرچی معروف کورئیر کمپنی کے لفافے میں دی گئی پرچی دینے کا واقعہ پی ای سی ایچ ایس بلاک 3 میں پیش آیا۔ واقعہ کا مقدمہ فیروزآباد تھانے میں درج کرلیا گیا۔ مقدمہ مدعی ثقلین کی جانب سے درج کروایا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

ایف آئی اے کی ڈہرکی میں کارروائی، آن لائن فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

نجی اسکول کے مالک کی تین سگی بہنوں سے مبینہ زیادتی

مدعی ثقلین کے مطابق دو نامعلوم شلوار قمیض پہنے ملزمان نے چوکیدار کو لفافہ دیا، لفافے میں دو گولیاں اور دھمکی آمیز خط موجود تھا۔

ثقلین کے مطابق خط میں میری کراچی اور اسلام آباد میں موجود تمام جائیداد کی پوری تفصیل موجود تھی۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ ہم نے آپ کی ساری معلومات حاصل کی ہیں، خط میں دھکمی دی گئی ہے اگر جان پیاری ہے تو 1 کروڑ روپیہ کا بندوبست کرلیں۔

خط میں دھمکی دی گئی ہے کہ عزت اسی میں ہے کہ عزت دے پیسے دے دو ، ہوشیاری کی تو ہم کلئیر ہو جائیں گے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ہوشیاری کی تو تمہارے کے لیے کوئی معافی نہیں ہوگی، اور انجام بہت برا ہوگا، پیسے کہاں پہنچانے ہیں فون پر بتا دیا جائے گا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ کل ہی پیسے چاہیے کل سے پرسوں نہیں ہونی چاہیے۔

پولیس حکام نے مدعی کی جانب سے ایف آئی آر درج کرائے جانے کے بعد تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جیو فینسنگ کے تحت ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے اس سلسلے میں سی سی ٹی وی کیمروں سے ڈیٹا حاصل کیا جارہا ہے۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے ، ہم نوجوانوں نے ہزاروں قربانیاں دے کر شہر میں امن کو ممکن بنایا ہے، اس لیے بھتہ خوری اور دیگر جرائم کو دوبارہ پنپنے نہیں دیا جائےگا۔

متعلقہ تحاریر