خیبر پختونخوا میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپیہ مقرر

مشیر محکمہ ایکسائز خلیق الرحمان کا کہنا ہے ٹوکن ٹیکس کے حوالے سے " زما کے پی ایپ " کا اجراء پہلے سے کیا جاچکا ہے۔

پشاور: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خیبر پختونخوا نے اگلے ماہ سے گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپیہ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ ایکسائز کے حکام کی جانب سے جاری ہونے والے اعلان کے مطابق اگلے مہینے سے صوبے میں گاڑیوں کے لیے یونیورسل نمبر پلیٹس کا اجراء کیا جائے گا۔ جس کے تحت 1300 سی سی سے 2500 سی سی انجن تک کے گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپیہ ہوگی۔

مشیر ایکسائز خلیق الرحمان نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسائز نے ٹوکن ٹیکس کے حوالے سے ” زما کے پی ایپ ” کا اجراء پہلے سے کر دیا ہے، محاصل بڑھانے کے حوالے سے اقدامات میں خیبرپختونخوا بازی لے گیا۔

یہ بھی پڑھیے

شرح سود میں اضافے پر صنعتی اور تاجر برادری چراغ پا

پاک عرب اور فوجی فرٹیلائزر بن قاسم کے لیے خوش خبری

مشیر ایکسائز خیبر پختونخوا خلیق الرحمان نے کہا ہے کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپیہ مقرر کرنے کا اعلان صوبائی بجٹ میں کیا گیا تھا، رجسٹریشن فیس ایک روپیہ مقرر کرنے کے حوالے سے قانون میں ترمیم کی گئی تھی۔

خیبر پختونخوا رجسٹریشن فیس

خلیق الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ رجسٹریشن فیس ایک روپیہ مقرر کرنے سے صوبے میں گاڑیوں کی رجسٹریشن میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے، نئی نمبر پلیٹ ڈیزائن کی منظوری بھی اگلے ہفتے دی جائیگی۔

مشیر ایکسائز پشاور کے مطابق نئی نمبر پلیٹ میں دیگر سیکورٹی آپشن کے علاوہ صوبے میں سیاحت کے حوالے سے بھی فیچر شامل کیا گیا ہے، ایک مہینے میں صوبے کے ٹیکس سہولت سینٹر بھی فعال ہو جائیگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ٹیکس ریکوری نظام میں مڈل مین کے کردار کو ختم کردیا ہے، نئے نظام کے تحت گاڑی مالکان کو ایک ساتھ رجسٹریشن بک اور نمبر پلیٹ ایک ساتھ دیئے جائیں گے،۔ انہوں کہا کہ صوبے میں پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے تمام اضلاع میں نئے سروے کئے جارہے ہیں۔

خلیق الرحمان کا کہنا تھا کہ ضم اضلاع میں ایکسائز دفاتر جلد کام شروع کردیں گے، محکمہ ایکسائز ٹوکن ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس ریکوری بہتر بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

متعلقہ تحاریر