پاک عرب اور فوجی فرٹیلائزر بن قاسم کے لیے خوش خبری

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاک عرب اور فوجی فرٹیلائزر بن قاسم پلانٹس کو گیس کی فراہمی جاری رکھی جائے۔

وفاقی حکومت  نے ربیع سیزن میں  گندم سمیت مختلف فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے ملک کے کھاد بنانے کے دو اہم کارخانوں پاک عرب اور فوجی فرٹیلائزر بن قاسم کو گیس کی فراہمی جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔

اسلام آباد میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت  ہوا۔ وفاقی وزراء، معاونین خصوصی، مشیروں اور دیگر اعلیٰ حکام اجلاس میں شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیے

70 فیصد گیس پیدا کرنے والا صوبہ سہولت سے محروم

سردیوں کی آمد کے ساتھ حسب معمول گیس کا کم پریشر

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاک عرب اور فوجی فرٹیلائزر بن قاسم پلانٹس کو گیس کی فراہمی جاری رکھی جائے۔

پاک عرب کو 58 ملین مکعب فٹ یومیہ گیس اور فوجی فرٹیلائزر کو 63 ملین مکعب فٹ یومیہ گیس دی جائے گی۔

وفاقی حکومت نے یہ فیصلہ اس لیے کیا ہے کہ  دونوں پلانٹس ربیع سیزن کیلئے کھاد کی طلب پوری کرنے کیلئے پیداوار یقینی بنائیں گے۔

دونوں پلانٹس کے لیے گیس کی فراہمی سے مقامی سطح پر یوریا کھاد کی دستیابی سے قیمتوں پر نمایاں اثرات مرتب ہوں گے۔

فاطمہ گروپ کی پاک عرب فرٹیلائزر 300 ٹن یومیہ یوریا کھاد بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ فوجی فرٹیلائزر بن قاسم 1670 ٹن یومیہ یوریا کھاد بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اگر پاکستان میں کھاد کارخانوں کو سستی گیس فراہمی جاری رہے تو ملک میں یوریا کھاد بنانے کی صلاحیت  7 لاکھ ٹن سالانہ سے زائد ہے جو مقامی ضروریات باآسانی پوری کرسکتی ہے۔

متعلقہ تحاریر