ٹیکنالوجی کی برآمدات میں 43 فیصد اضافہ، حجم 635 ملین ڈالر تک پہنچ گیا

ستمبر 2021 میں ٹیکنالوجی کی برآمدات میں  36 فیصد تک آضافہ بڑھا جس کے بعد برآمدات کا حجم 215 ملین ڈالر ہوا

مالی سال 22 کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکنالوجی کی برآمدات میں43 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد ٹیکنالوجی کی برآمدات کا حجم 635 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ سال کی اس  مدت میں ٹیکنالوجی کی برآمدات کا حجم 445 ملین ڈالر تھا۔

ستمبر 2021 میں ٹیکنالوجی کی برآمدات میں  36 فیصد تک آضافہ بڑھا جس کے بعد برآمدات کا حجم 215 ملین ڈالر ہو گیا جبکہ ستمبر 2020 کےبرآمداتی حجم  158 ملین ڈالرمالی سال 21 میں ٹیکنالوجی کی برآمدات کا حجم تقریباً 2.14 بلین ڈالر اور مالی سال 20 میں برآمدات کا حجم 1.440 بلین  ڈالرتھا۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی KEENU تجارتی حجم بڑھانے کی جستجو میں

پی ایس ایکس میں 2 ارب روپے سے زائد کا ریکارڈ کاروبار

پاکستان شماریات بیورو (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی ٹیکسٹائل کے علاوہ برآمدات میں سالانہ 23.4 فیصد اضافہ ہوا اور یہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 2 ارب 48 کروڑ ڈالر ہوگئی۔برآمدات بڑھنے کی وجہ بین الاقوامی آرڈرز کی جزوی بحالی اور حکومت کی پرکشش اسکیمیں ہیں جنہوں نے بین القوامی سرمایا کاروں کے ساتھ ساتھ مقامی سرمایہ کاروں کو بھی متوجہ کیا۔

بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن کے باوجود بھی مالی سال 2021 میں تین شعبوں میں برآمدات سے متعلق نمو کی شرح برقرار رہی جن میں چمڑے سے بنے لباس، سرجیکل آلات اور انجینئرنگ مصنوعات بنانے والے شعبے شامل ہیں  جنہوں نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران بھی اپنی شرح  نمو برقرار رکھی ہے۔

ویلیو ایڈڈ لیدر کے شعبے میں لیدر سے بنے حفاظتی ملبوسات کی برآمدات میں چار  فیصد جبکہ لیدر اور ربر کے کے دستانوں کی برآمدات میں آٹھ فیصد اضافہ دیکھا گیا، اس کے برعکس رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی سے ستمبر) میں خام چمڑے کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 43 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

متعلقہ تحاریر