مرچ دل کے امراض کے خلاف ڈھال

غذا کے عوامل مجموعی صحت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں

تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مرچوں کا باقاعدہ استعمال دل  کے امراض اور کینسر کے باعث ہونے والی اموات کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

کلیو لینڈ ہارٹ ویسکولر اینڈ تھوراسک انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹر بوژو اور ساتھیوں نے بیان کیا کہ مرچ میں موجود کیپسیسن میں اینٹی آکسیڈینٹ، اینٹی کینسر اور خون میں گلوکوز کی شرح کو متوازن رکھنے کی صلاحیت ہے۔

مرچ میں موجود کیپسیسن میں ہی وہ خاصیت ہوتی ہے جو مرچ کی تیزی کو ہلکے سے شدید کی جانب لے جاتی ہے۔

مطالعہ

مرچ کے بارے میں کیے جانے والے اس نئے مطالعے میں 5 مستند ڈیٹا بیس میں سے تقریباً 4 ہزار سے زیادہ مطالعوں کا تجزیہ کیا گیا۔

سائنسدانوں کے مطابق جو لوگ باقاعدگی سے مرچ کا استعمال کرتے ہیں ان میں قلبی امراض کے باعث ہونے والی اموات کی شرح دیگر افراد کی نسبت 26 فیصد کم ہوئی ہے۔

جبکہ کینسر کے باعث ہونے والی اموات میں 23 فیصد اور دیگر وجوہات کے باعث ہونے والی اموات میں 25 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔

ڈاکٹر بو ژو کا کہنا تھا کہ انہیں بھی جان کر حیرت ہوئی کہ مرچ کے روز مرہ استعمال سے دلی امراض اور کینسر کے باعث ہونے والی اموات کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فائزر کاکووڈ 19 سے بچاؤ کی ویکسین سازی میں پیشرفت کا دعوی

تحقیق نے اِس بات پر روشنی ڈالی کہ غذا کے عوامل مجموعی صحت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ محققین کا مقصد صرف مرچ اور اموات کے درمیان ایک ربط تلاش کرنا تھا۔ لیکن وہ حتمی وجہ کی نشاندہی نہیں کر سکے۔

ڈاکٹر بوژو نے مذید کہا کہ صحیح وجوہات اور طریقہ کار جو ہمارے نتائج کی وضاحت کرسکتے ہیں فی الحال وہ نامعلوم ہیں۔

مرچ کے فوائد

سرخ مرچ کا استعمال وٹامن اے اور سی کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔ یہ قوت مدافعت کے نظام اور زخموں کو بھرنے میں مدد کرتا ہے۔

مرچ میں پائے جانے والے کیپسیسن اجزاء نے کچھ تحقیقات میں کینسر کے خلیوں کو مارنے کی صلاحیت ظاہر کی ہے۔

آغاز

مرچ دراصل جینس کیپسیکم سے پیدا ہونے والے پودوں کا پھل ہے۔

امریکی شہر میکسیکو میں اس کی پیداوار کا آغاز ہوا۔ اس کی عام اقسام میں شملہ مرچ ، لال مرچ ، ایلاپینو، تھائی مرچ اور دیگر قسمیں شامل ہیں۔

ان تمام مرچوں کو پاکستانی کھانوں کا ایک اہم جز سمجھا جاتا ہے۔

متعلقہ تحاریر