ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا
ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو سپر 12 مرحلے چھٹے میچ میں جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دیا تھا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے دوسرے مرحلے کے چھٹے میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
سپر 12 مرحلے کے اہم ترین میچ میں ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دیا تھا جبکہ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ جنوبی افریقہ نے 144 رنز کا ہدف باآسانی دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
یہ بھی پڑھیے
بابر اعظم کا مستحق طلباء کی اسکالر شپ کےلئے 20 لاکھ روپے کا اعلان
پاکستانی محمد رضوان بھارتی باؤلر محمد شامی کے حق میں بول پڑے
ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز اسکور کیے تھے۔
ویسٹ انڈیز کی اننگز کی ہسٹری
ویسٹ انڈیز کی جانب سے اننگز کا آغاز لینڈل سیمنز اور ایون لیوائس نے کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے پراعتماد طریقے سے کھیلتے ہوئے اسکور کو 73 رنز تک پہنچایا۔ اس موقع پر ایون لیوائس 35 گیندوں پر 56 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ان کی وکٹ کگیسو ربادا نے حاصل کی۔
ویسٹ انڈیز کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی نیکلس پوران تھے انہوں نے 7 گیندوں پر 12 رنز اسکور کیے۔ ان کی وکٹ کیشو مہاراجہ نے حاصل کی۔
تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی لینڈل سیمنز تھے انہوں نے 35 گیندوں پر 16 رنز بنائے تھے انہیں پویلین کی راہ کیشو مہاراجہ نے دکھائی تھی۔
ویسٹ انڈیز کی سنچری 15.3 اوورز میں مکمل ہوئی تھی۔ ویسٹ انڈیز کی چوتھی وکٹ 121رنز پر گرے جب کرس گیل 12 گیندوں پر 12 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اینڈیو رسل تھے انہوں نے 4 گیندوں پر 5 اسکور بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز کی چھٹی وکٹ 133 رنز پر گری۔ 7ویں وکٹ 137 رنز پر جبکہ 8ویں وکٹ بھی 137 پر پویلین لوٹ گئی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیوائن پریٹوریئس نے وکٹیں حاصل کیں، کیشو مہاراجہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کگیسو اور اینرچ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی تھی۔