کالعدم تنظیم کا مارچ، محکمہ ریلوے نے کئی ٹرینیں معطل کردیں

ترجمان ریلوے کے مطابق پشاور اور راولپنڈی سے آنے اورجانے والی ٹرینوں کو براستہ جنڈ، بسال، کندیاں، سرگودھا، سانگلہ ہل، شیخوپورہ، لاہور روانہ کیا جارہا ہے۔

کالعدم تحریک لبیک کا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جانب مارچ جاری ہے، محکمہ ریلوے نے کئی ٹرینیں معطل کر دی ہیں۔ موجودہ حالات کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ نے پشاور، راولپنڈی سے لاہور آنے اور جانے والی ٹرینوں کو متبادل روٹ سے چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق پشاور اور راولپنڈی سے آنے اورجانے والی ٹرینوں کو براستہ جنڈ، بسال، کندیاں، سرگودھا، سانگلہ ہل، شیخوپورہ، لاہور روانہ کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کالعدم تنظیم نے کسی سفیر کی بےدخلی کا مطالبہ نہیں کیا، اوریا مقبول کا انکشاف

کالعدم بی ایل اے کے ہاتھوں میٹرو ون کے صحافی شاہد زہری قتل

انہوں نے کہا ہے کہ لاہور اور راولپنڈی کے درمیان شام 4 بج کر 30 منٹ پر چلنے والی سبک خرام اور شام 6 بجے چلنے والی اسلام آباد ایکسپریس اور رات 12 بج کر30 منٹ پر چلنے والی راول ایکسپریس کو بھی دونوں اطراف سے آج کے لیے معطل کیا گیا ہے۔

ترجمان محکمہ ریلوے نے بتایا کہ گرین لائن کو راولپنڈی سے لاہور کے لیے آج کے روز معطل کر دیا گیا ہے جبکہ پاکستان ریلوے کے سسٹم پر چلنے والی باقی تمام ٹرینیں اپنے معمول اور روٹ کے مطابق چل رہی ہیں۔

متعلقہ تحاریر