سعید انور اب ٹوئٹر پر چھکے چوکے لگائیں گے
سعید انور نے اپنی پہلی ٹویٹ میں لکھا کہ بلآخر، میں نے اپنے مداحوں اور پاکستان کے لیے ٹوئٹر جوائن کر لیا ہے جہاں میں کھل کر آپ سے اظہار خیال کرسکوں گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹسمین سعید انور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔
انہوں نے اپنی پہلی ٹویٹ میں لکھا کہ بلآخر، میں نے اپنے مداحوں اور پاکستان کے لیے ٹوئٹر جوائن کر لیا ہے جہاں میں کھل کر آپ سے اظہار خیال کر سکوں گا۔
Finally, I joined @Twitter for my fans and for Pakistan where I can share my openness with you.#Cricket #T20WorldCup #pakistan
— Saeed Anwar (@ImSaeedAnwar) October 28, 2021
سعید انور نے کل رات 9 بجے کے قریب اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پہلی ٹویٹ کی جسے اب تک 3800 سے زائد لوگوں نے پسند کیا جبکہ انہیں فالو کرنے والوں کی تعداد 3400 سے تجاوز کر گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کرکٹر سعید انور کو فہد مصطفیٰ کی منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارکباد
انضمام الحق کی بابر اعظم کو بیٹنگ بہتر بنانے کی تلقین
یاد رہے کہ سعید انور نے 1989 سے 2003 تک قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی۔ انہوں نے ٹیسٹ اور ون ڈے میچز میں 12000 سے زائد رنز بنائے۔
انہوں نے قومی ٹیم کی جانب سے 247 ون ڈے میچز جبکہ 55 ٹیسٹ میچز کھیلے اور دونوں فارمیٹس میں کُل 31 سنچریاں اسکور کیں۔
ٹوئٹر صارفین نے سابق اسٹار کرکٹر کے ٹوئٹر جوائن کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔











