ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی، 169 روپے پر آگیا

اکتوبر میں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچنے کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر اکتوبر سے اب تک کی کم ترین سطح پر آ گیا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر 57 پیسے کم ہوئی اور 169.97 روپے پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

اب افغانستان میں ڈالر نہیں چلے گا، طالبان  نے پابندی لگادی

برآمدات اور ٹیکس محصولات میں اضافہ مگر ڈالر کی اونچی اڑان

ملک میں امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 175 روپے 24 پیسے تک پہنچ گیا تھا جس کے بعد صرف چھ دن میں 4 روپے 73 پیسے سستا ہو گیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 80 پیسہ کم ہو کر 170 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر