دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہندو برادری نے ’’دیوالی‘‘ کا تہوار منایا

تقریب میں ہندو برادری سمیت اقلیتی کمیونٹی کے مردو خواتین نے خصوصی شرکت کی بجھن گا ئے دیئے جلائے اور مذہبی رسومات ادا کیں ۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام مرکزی تقریب کرشنا مندر راوی روڈ میں ہوئی، تقریب میں ہندو برادری سمیت اقلیتی کمیونٹی کے مردو خواتین نے خصوصی شرکت کی اور بجھن گا ئے دیئے جلائے اور مذہبی رسومات ادا کیں۔

تفصیلات کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام مرکزی تقریب کرشنا مندر راوی روڈ میں وزیر برائے انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹن نے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی ۔ کرشنا مندر کو خوبصورت رشنیوں سے سجایا گیا جبکہ ہندو برادری کے مرد و خواتین نے ہولی کے تہوار پر بجھن گائے  دیئے جلائے اور مذہبی رسومات ادا کیں ، اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا اور شرکاء میں خصوصی تحائف تقسیم کیے گئے ، اعجاز عالم آگسٹن نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں آزاد ہیں اور انہیں مکمل مذہبی آزادی ہے دیوالی روشنیوں کا نام اور خوشیوں کا پیغام ہے۔

یہ بھی پڑھیے

دیپک پروانی نے دیوالی کی تقریب کی میزبانی کی

انڈین شہریوں کی ہندوؤں کے تہوار دیوالی کے لئے تیاریاں شروع

تقریب میں شامل ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے کا کہنا تھا کہ دیوالی کے موقع پر سب کو شبھ کامنائیں دیتے ہیں دیوالی روشنیوں اور خوشیوں کا نام اور پیغام ہے جبکہ پنڈت کاشی رام اور ہندو خاتون آرتی نے دیوالی کی تقریب کو پر وقار بنانے اور اعلی انتظامات پر وزیراعظم پاکستان چیئرمین بورڈ اور ٹرسٹ بورڈ افسران کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ پاکستان میں اقلیتی نہیں بلکہ آزاد قوم کی طرح رہتے ہیں ہمیں یہاں ہر طرح کی مذہبی آزادی ہے پاکستان اور اس کی حکومت اور پاک افواج کیلئے دعا گو ہیں

بورڈ کے ترجمان نے بتایا کہ چیئرمین بورڈ کی خصوصی ہدایات پر ملک بھر کے مندروں کو دیوالی کے موقع پر خوبصورت انداز میں سجایا گیا اور ہندو برادری کی دیوالی منانے کے لیے بھر پورانتظامات کیے گئے تھے۔

متعلقہ تحاریر