ٹی 20ورلڈکپ:دوسراسیمی فائنل:پاکستان کاآسٹریلیا کو 177 رنز کا ہدف
آئی سی سی کے میگا ایونٹ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
میگا ایونٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، جواب میں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا۔
یہ بھی پڑھیے
انضمام کو 14 سال بعد یاد آیا کہ باب وولمر مسلمان ہوگئے تھے؟ عمیر علوی
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا خواتین کی پی ایس ایل شروع کرنے کا عندیہ
پاکستان کی اننگز کا آغاز کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے پراعتماد طریقے سے کھیلتے ہوئے اسکور کو 71 رنز تک پہنچایا ۔ اس موقع پر ایک غلط شارٹ کھیلتے ہوئے کپتان بابر اعظم باؤنڈری لائن کے قریب کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 41 گیندوں پر 50 رنز بنائے تھے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور آسٹریلوی ٹیموں کا موازنہ کیا جائے تو گرین شرٹس گروپ ٹو میں 5 میچوں میں کامیابی حاصل کرکے 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ گروپ ون کی ٹیم آسٹریلیا چار میچ جیت کر 8 پوائنٹس حاصل کرچکی ہے۔
پاکستان کی دوسری وکٹ 143 رنز پر گری جب محمد رضوان 52 گیندوں پر 67 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ 158 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی تیسری وکٹ گری جب آصف علی بغیر کوئی رن بنائے باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ 162 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب شعیب ملک 2 گیندوں پر 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ٹیم پاکستان
پاکستانی ٹیم بابر اعظم (کپتان) ، محمد رضوان (وکٹ کیپر) ، فخر زمان ، محمد حفیظ ، شعیب ملک ، آصف علی ، عماد وسیم ، شاداب خان ، حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف پر مشتمل ہے۔
ٹیم آسٹریلیا
آسٹریلوی ٹیم ایرون فنچ ، ڈیوڈ ورنر ، شان مارش ، میکسویل ، اسٹیو سمتھ ، مارکس اسٹوئنس ، میتھیو ویڈ ، پیٹ کمنز ، مچل سٹارک ، ایڈم زمپا اور جوش ہیزل ووڈ پر مشتمل ہے۔









