امریکا، برطانیہ اور چین کے لیے پاکستانی برآمدات میں اضافہ
رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں چین کو پاکستانی برآمدات 935 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو کہ پچھلے سال اسی دورانیے میں 514 ملین ڈالر تھیں۔

منسٹری آف کامرس کی جانب سے جاری کردہ ابتدائی ڈیٹا کے مطابق مالی سال 2021 تا 2022 کے پہلے چار ماہ میں پاکستانی برآمدات کے لیے امریکا، برطانیہ اور چین سب سے اہم ممالک رہے۔
We are pleased to announce that 🇺🇲 USA 🇬🇧 UK & 🇨🇳 China remained the top destinations of 🇵🇰 Pakistan’s exports during the first 4 months of FY 2021-22.
During this period,exports to the US increased by 33% to $ 2,080 mil. from $1,558 mil
China by 82% to $935 mil from $514 Mil pic.twitter.com/g5ba3QsVx9— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) November 11, 2021
رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں چین کو پاکستانی برآمدات 935 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو کہ پچھلے سال اسی دورانیے میں 514 ملین ڈالر تھیں۔
امریکا کو برآمدات میں 33 فیصد اضافے سے وہ 1558 ملین ڈالر سے 2080 ملین ڈالر ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان سعودی عرب کو 250 ملین ٹن آرگینک گوشت ایکسپورٹ کرے گا
“میڈ ان پاکستان” فور جی اسمارٹ موبائل فونز کی پہلی کھیپ برآمد
اسی طرح برطانیہ کے لیے ملکی برآمدات میں 11 فیصد اضافہ ہوا اور ان کی مالیت پچھلے سال 669 ملین ڈالر کے مقابلے میں رواں سال 742 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
چار ماہ کے دورانیے میں تمام برآمدات میں 2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ مالی سال 2022 کے پہلے کوارٹر میں برآمدات 9.44 ارب ڈالر رہیں جبکہ پچھلے برس یہ 7.57 ارب ڈالر تھیں۔
وہ مصنوعات جن کی وجہ سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا اس میں مردوں کے کپڑے شامل ہیں جن میں پچھلے برس کے مقابلے میں 32 فیصد اضافہ ہوا۔
مزید برآں، کپاس کی برآمدات میں 73 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گھریلو تیار کردہ ٹیکسٹائلز کی برآمدات میں 22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔