فوادچوہدری نے اپوزیشن میں بھی نئی قیادت کی پیش گوئی کردی

وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ اگلے دو سال پاکستان کی تاریخ کے اگلے دو عشروں کی سیاست طے کریں گے

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے حکومتی بینچوں کے علاوہ حزب اختلاف میں بھی نئے کھلاڑیوں کی آمد کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف اور زرداری خاندان کی سیاست اب قصہ پارینہ  بن چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر وفاقی زیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں  کہا ہے کہ نوازشریف  اور زرداری خاندان کی اب  سیاست قصہ پارینہ  بن چکی ہے ۔اب اپوزیشن میں بھی نئے کھلاڑیوں کی باری ہے، اگلے دو سال پاکستان کی تاریخ کے اگلے دو عشروں کی سیاست طے کریں گے، 1990 کی دھائ کی سیاست کا مکمل اختتام اگلے دو سالوں میں طے ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شبلی فراز کا الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہیک کرنے پر 10لاکھ روپے انعام کا چیلنج

الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے دھاندلی کے کتنے امکانات؟

انھوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کو ایک بار پھر کہتاہوں عدالت کی بجائے اسپیکر آفس آئیں اصلاحات کیلئے آپ کی تجاویز کا خیر مقدم کریں گے EVM کے نظام کو پہلے صرف سمجھیں آپ کے تمام خدشات دور کریں گے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق پر پیچھے نہیں ہٹ سکتے یہ ہمارا انتخابی وعدہ تھا،

واضح رہے کہ گذشتہ روز مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کی جانب سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت کا الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کرنے سے متعلق الیکشن ایکٹ دوسرا ترمیمی بل منظور کر لیا گیا۔ اس کے ساتھ سمندر پار پاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹنگ کا حق اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کا بل بھی پاس کر لیا گیا تاہم اپوزیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق بل اور دیگر بلز کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

متعلقہ تحاریر