پیٹرول کی قیمت ہر ماہ 4 روپے بڑھے گی، شوکت ترین

وفاقی وزیر توانائی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی 30 روپے تک بڑھانی ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے امور خزانہ شوکت ترین نے ہر مہینے پیٹرولیم لیوی 4 روپے تک بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی 30 روپے تک بڑھانی ہے، یکمشت اضافے کے بجائے ہر مہینے 4 روپے بڑھائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

پانچ سو کروڑ شادی پر خرچ کرنے کےبعد بزنس مین دیوالیہ

وزیراعظم کی قوم کو دو اچھی اور دو بُری خبریں

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات ہوگئے ہیں جس کے بعد عالمی ادارہ ہمیں 1 ارب ڈالر کا قرضہ فراہم کرے گا۔

شوکت ترین نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ اسٹاف ایگریمنٹ کامیابی سے پورا ہوا، ادارے نے ٹیکس اصلاحات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کی ٹیکس اصلاحات میں بہتری چاہتا ہے، اخراجات میں استحکام اور مالیاتی نظم و ضبط سے ٹیکس نظام میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ہم نے زراعت سمیت چند شعبوں کو بچا لیا ہے، بجلی مہنگی کرنے پر رضامندی پہلے ہی ہوگئی تھی جبکہ اسٹیٹ بینک سے متعلق ترمیم کے حوالے سے رواں سال کے اوائل میں کہا گیا تھا۔

شوکت ترین نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ آئی ایم ایف نے 700 ارب روپے کے ٹیکسز لگانے کا مطالبہ کیا تھا، جنرل سیلز ٹیکس کے استثنیٰ ہٹائے جائیں گے، پیٹرولیم لیوی 10 ارب روپے کرنے کا کہا گیا تھا لیکن وہ ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار کو سراہا ہے، توانائی کے شعبے میں بھی بہت اچھا کام ہوا ہے۔

متعلقہ تحاریر