سول ایوی ایشن کی اراضی میں بےضابطگیاں، 4 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے کے نے دو مقدمات درج کرلیے، سی اے اے کی 9 ایکڑ اراضی کی بندر بانٹ ہوئی۔

کراچی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی بیش قیمت 9 ایکڑ اراضی کی بندر بانٹ کا معاملہ، ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے دو مقدمات درج کرکے 4 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے 3 افسران اورایک عام فرد بھی شامل ہے، گرفتار افراد کی شناخت زرین گل درانی، محمد یونس ،سید محمد کلیم، پرائیوٹ شخص مشتاق کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ایف آئی اے کی کارروائی، خواتین کے ذریعے بلیک میل کرنے والا گروہ گرفتار

اسٹیٹ بینک اور ایف آئی اے کا مشترکہ تعاون پر اتفاق

ایف آئی اے میں درج دو مقدمات میں مجموعی طور پر32 ملزمان شامل ہیں، نامزد ملزمان میں سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن ڈیپارٹمنٹ ثاقب سومرو کا نام بھی موجود ہے۔

نامزد ملزمان میں اس وقت کے اسسٹنٹ کمشنر اور موجودہ ڈپٹی کمشنرسید محمد علی شاہ، قاضی جان محمد، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، مختیارکار، ٹپے دار، سپروائزر بھی شامل ہیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے دیگرملزمان میں رجسٹرار،سی اے اے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور دیگرپرائیوٹ افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے کراچی کا سسٹم چلانے والے یونس سیٹھ، سابقہ ڈپٹی کمشنر محمّد علی شاہ اور ان کی ٹیم کے خلاف 2 مقدمات درج کرلیے ہیں۔

نامزد ملزمان میں سی اے اے اراضی پر حال ہی میں مبینہ قبضہ کرنے میں ملوث ملزم ارسلان بھی شامل ہے، ایف آئی اے چھاپہ مار ٹیم نے اس وقت کے اے سی اور موجودہ ڈپٹی کمشنر محمد علی شاہ کے گھر پرچھاپہ مارا۔

سید محمد علی شاہ چھاپے کی مبینہ اطلاع ملنے پرگھر سے فرار ہوچکے تھے، نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کے مختلف سرکل کے اہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر