پاکستانی لیکچرر دنیا کے بااثر ریسرچرز کی فہرست میں شامل
ڈاکٹر مبشر حسین رحمانی آئرلینڈ کے کورک انسٹی ٹیوٹ میں لیکچرر ہیں، وائرلیس نیٹ ورکس، بلاک چین، ریڈیو نیٹ ورکس میں مہارت حاصل ہے۔
کمپیوٹر سائنس کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ایک پاکستان سے تعلق رکھنے والے لیکچررر دنیا بھر کے بااثر ریسرچرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔
ڈاکٹر مبشر حسین رحمانی آئرلینڈ کے کورک انسٹی ٹیوٹ میں لیکچرر ہیں اور انہوں نے حیدرآباد کی مہران یونیورسٹی آف انجینئرینگ اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلیم حاصل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی پاکستانی کمپنی میں سرمایہ کاری
برطانیہ نے پاکستانیوں کیلیے نیا امیگریشن سسٹم متعارف کروا دیا
وائرلیس نیٹ ورکس، بلاک چین، ریڈیو نیٹ ورکس اور سافٹ ویئر پر مبنی نیٹ نیٹ ورکس سے متعلقہ کام میں ڈاکٹر مبشر کو مہارت حاصل ہے۔
انہوں نے 100 سے زائد مضامین لکھے ہیں اور ان کی ریسرچ کو عالمی سطح پر بھی پذیرائی حاصل ہے۔
Clarivate Analytics کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق ان ریسرچرز کو سراہا گیا ہے جنہوں نے اپنے منتخب کردہ شعبے میں پچھلی دہائی کے دوران متعدد ریسرچ پیپرز شائع کروائے ہیں۔
اس رپورٹ میں دنیا کے بہترین ریسرچرز کو شامل کیا گیا ہے جس میں 21 شعبوں کے 6400 ریسرچرز شامل ہیں۔
رواں ماہ امریکا کی اسٹین فورڈ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ سائنسدانوں کی فہرست میں 81 پاکستانی بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے، اس فہرست میں کُل ایک لاکھ 59 ہزار 583 سائنسدان شامل تھے۔
آئرلینڈ میں قائم پاکستانی سفارتخانے نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے مبشر حسین رحمانی کو مبارک باد دی۔
Congratulations to Dr. Mubashir Hussain Rehmani @MRehmani of Cork Institute of Technology @MTU_ie for ranking in the top 1% of influential researchers worldwide in Computer Science compiled by Clarivate Analytics
Great work! We are proud of you!https://t.co/0ByA6sHeW4
— Pakistan Embassy Ireland (@PakinIreland) November 23, 2020