شاہ نواز دھانی میچ کھیل کر لاڑکانہ پہنچ گئے

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 میچ کھیل کر فاسٹ بالر شاہ نواز دھانی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم مصروف ترین دو ماہ گزار کر واپس ملک پہنچ چکی ہے۔ ٹیم کے نئے چہرے شاہ نواز دھانی نے آتے ہی اپنی تصویر اپ لوڈ کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے فاسٹ بالر شاہ نواز دھانی نے لکھا کہ گھر واپس آگیا، اپنے شرارتی بھتیجے کو دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

9 مختلف ٹی ٹوئنٹی میچز 9 مختلف مین آف دی میچ، گرین شرٹس اٹ اٹس بیسٹ

حسن علی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر بن گئے

شاہ نواز نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 میچ میں انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے اپنا ڈیبیو کیا تھا۔

گو کہ شاہ نواز تین اوورز میں صرف ایک وکٹ حاصل کر سکے لیکن انہیں پوری ٹیم نے اور پوری قوم نے سراہا اور ان کی کامیابی پر داد دی۔

شاہ نواز پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے لیے کھیل کر منظر عام پر آئے تھے اور چھا گئے تھے۔

ان کی عمر صرف 23 برس ہے اور اکثر فیلڈ میں اپنے شوخ تاثرات سے شائقین کو محظوظ کرتے ہیں۔

بھولی سی صورت والے شاہ نواز دھانی کا تعلق لاڑکانہ سے ہے اور پوری قوم ان کو ایک خوش اخلاق کھلاڑی کے طور پر تسلیم کرچکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر