خواتین ہمنوا خواتین کے ساتھ حج کے لیے رجسٹریشن کرا سکتی ہیں، سعودی حکومت

وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ جن افراد کی عمریں 18 سے 65 کے درمیان ہیں اور انہوں نے وکسینیشن کروا رکھی ہے وہ درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔

سعودی عرب کی وزارت حج نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ خواتین اب کسی مرد سرپرست کے بغیر سالانہ حج کے لیے رجسٹریشن کرا سکتی ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حج کے خواہشمند افراد کو اب انفرادی طور پر رجسٹریشن کرانا ہوگی۔ خواتین دیگر خواتین کے ساتھ محرم (مرد سرپرست) کے بغیر رجسٹریشن کرا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

مودی کے دورِ حکومت میں ریپ کی دھمکیاں مل رہی ہیں، بھارتی صحافی

تقسیم ہند کو منسوخ کرنا ہوگا، آر ایس ایس چیف کی گیدڑبھبکی

سعودی وزارت حج و عمرہ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ مملکت اس سال حج کے سفر کو 60,000 رہائشیوں اور سعودی عرب میں رہنے والے دیگر شہریوں تک محدود کر دے گی، تاکہ دنیا بھر میں جاری کورونا وائرس کے وبائی امراض سے محفوظ رہا جاسکے۔

وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ "پوری دنیا میں کورونا وائرس پھیلا ہوا ہے جبکہ ایک مرتبہ پھر کورونا کے نئے ویریئنٹ نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا ہے جس کو باریک بینی  سے دیکھا جارہا ہے۔

حکومت وقت نے نئے کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال "حج رجسٹریشن صرف مملکت کے اندر کے باشندوں اور شہریوں تک محدود کردیا ہے۔”

وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ جن افراد کی عمریں 18 سے 65 کے درمیان ہیں اور انہوں نے وکسینیشن کروا رکھی ہے وہ درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔ وہ شہری بھی درخواست دے سکتے ہیں جن کو ویکسین کی پہلی خوراک لیے 14 دن ہوئے ہوں گے۔

وزرات حج و عمرہ کے مطابق وہ شہری بھی درخواست دینے کے اہل ہوں گے جو کووڈ 19 کے انفیکشن کے بعد صحت یاب ہوچکے ہوں گے۔

سعودی  وزارت حج و عمرہ کے اعلان کے مطابق رجسٹریشن پورٹل 13 جون کو دوپہر 1 بجے شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر