اومی کرون کا خطرہ، سکھر ضلعی انتظامیہ کا ویکسینیشن مہم تیز کرنے کا فیصلہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سکھر محمد عدنان راشد کا ویکسینیشن کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے دوبارہ منصوبہ بندی کی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ سکھر کی جانب سے کورونا 19 ویکسینیشن مہم مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر اور مختیارکار مہم کی نگرانی کرنے کے پابند ہونگے، فیلڈ میں ٹیموں کی کارکردگی اور فکسڈ پوائنٹ کی روزانہ کی رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایتیں دیں۔

کورونا 19 ویکسین مہم کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سکھر محمد عدنان راشد کی زیر صدارت ڈی سی آفس سکھر کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر جمیل احمد مہر سمیت تمام متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے

اومی کرون کا خطرہ ، کراچی میں فری بوسٹر ڈوز لگانے کا عمل آج سے شروع

نئے کورونا وائرس اومی کرون کا خطرہ، وفاقی اور سندھ حکومت اِن ایکشن

اے ڈی سی ون نے کہا کہ سکھر ضلع میں کورونا ویکسین کے سلسلے میں کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے ویکسین مہم کے دوران پیش آنے والے مسائل سے ضلعی انتظامیہ کو بروقت مطلع کیا جائے تاکہ موقع پر ہی مسائل کو حل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین مہم کی رپورٹ سندھ حکومت کو ارسال کرنے ہوتی ہے اس لیے مقررہ حدف کو حاصل کرنے کے لیے ازسر نو منصوبہ بندی کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام مقرر آفیسر اور اسٹاف اپنی پیشہ وارانہ ڈیوٹی سرانجام دیں کوتاہی کے مرتکب عملے کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے محکمہ پولیس کے افسران کو ہدایت کی کہ شہر میں داخلی اور خارجی راستوں سمیت فکسڈ پوائنٹوں پر ویکسین کے لیے پولیس اہلکار مقرر کیے جائیں۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے کورونا ویکسین کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی۔

متعلقہ تحاریر