جنید صفدر کے بعد حمزہ شہباز کی گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
مریم نواز کے صاحبزادے کی شادی کے موقع پر گانے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جسے بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے صاحبزادے اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی گانے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دعوت ولیمہ کی تقریب 17 دسمبر کو طے پائی ہے تاہم حمزہ شہباز کی وائرل ہونے والی گانے کی ویڈیو بھی اسے سلسلے کی ایک منعقدہ تقریب کا ہے۔ تقریب میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سمیت دیگر مہمانوں کو خوشگوار موڈ میں بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
جنید صفدر کے ولیمے کا دعوت نامہ سامنے آگیا
پینڈوراپیپرز: لوٹی گئی دولت پاکستان کا آدھا قرض اتارسکتی ہے
حمزہ شہباز اپنی خوبصورت آواز میں انڈیا کا ایک پرانا گانا”سہانی چاندنی راتیں ہمیں سونے نہیں دیتی ” پورے تال میل کے ساتھ گا رہے ہیں جس پر محفل میں موجود لوگوں کی جانب سے انہیں خوب سراہا جارہا ہے۔
حمزہ شہباز کی گانے کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب ٹوئٹر پر ن لیگ کے رہنما عثمان اے شیخ نے شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے "حمزہ شہباز آپ عظیم ہیں۔”
Hamza Shahbaz The Great❤️❤️❤️🌹🌹🌹 pic.twitter.com/GJZKUO6p47
— Usman A. Sheikh (@usmansh18858038) December 5, 2021
Hamza Shahbaz can sing !!!! pic.twitter.com/RReW0vPItV
— ali mehdi sheikh (@alidoc7) December 6, 2021
واضح رہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی اپنی شادی کے موقع پر گانے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جسے لوگوں کی جانب سے بہت زیادہ سراہا گیا تھا۔
جنید صفدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی گانے کی تربیت نہیں بس انہیں بچپن سے گنگنانے کا شوق ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ "کیا ہوا تیرا وعدہ” بچپن سے سن رہا تھا اس لیے اپنی شادی کے موقع پر لوگوں کے اسرار پر گایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس گانے کی دھن بہت پسند ہے۔ جنید صفدر کا کہنا تھا کہ انہیں گلوکار محمد رفیع کے گانے ہوئے گانے بہت پسند ہیں۔