سری لنکانے 35ہزار سے زائد آنکھیں عطیہ کیں لیکن پاکستان اندھا ہی رہا

پاکستان میں سب سے پہلا قرنیا ٹرانسپلانٹ سری لنکا کی جانب سے  ہی عطیہ کیا گیا تھا۔

سری لنکا دنیا بھر میں اب تک 83 ہزار سے زائد آنکھوں کے عطیات دے چکا ہے جس کا 40 فیصد پاکستان کو پیش کیا گیا، 1967 سے اب تکپاکستانی شہریوں کو سری لنکن شہریوں نے 35 ہزار سے زائد آنکھیں عطیہ کی ہیں جس میں سےتقریبا 30 ہزار صرف کراچی کے شہریوں کو عطیہ کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپنسر آئی اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور سری لنکا آئی ڈونیشن سوسائٹی کے رکن ماہر امراض چشم ڈاکٹر نیازاحمد بروہی نے انکشاف کیا ہے کہ سری لنکا آئی ڈونیشن سوسائٹی نے 1967 سے اب تک بینائی سے محروم  تقریباً 35 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو آنکھیں عطیہ کی ہیں  اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سری لنکن مینجر کا قتل ، عمران خان حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج

سری لنکن مینجر کو بچانے کی کوشش، وزیراعظم کا ملک عدنان کے لیے تمغہ شجاعت کا اعلان

ماہر امراض چشم ڈاکٹر نیازاحمد بروہی نے بتایا کہ پاکستان میں سب سے پہلا قرنیا ٹرانسپلانٹ اسپنسر آئی اسپتال میں ڈاکٹر ایم ایچ رضوی نے کیا تھا جو سری لنکا کی جانب سے  ہی عطیہ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن اور رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری اپنے پیغام میں سانحہ سیالکوٹ پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ جس ملک نے ہمیں آنکھیں عطیہ کیں، لیکن ہم پھر بھی اندھے ہیں پاکستان سری لنکا کے شہریوں کی طرف سے عطیہ کی جانے والی آنکھوں کا ایک بڑا وصول کنندہ ہے، تاہم یہ ہزاروں آنکھیں لے کر بھی ہم اندھے ہیں۔

متعلقہ تحاریر