ویکسین کی فراہمی پر بھارتی کمپنی نے دھوکا دیا ، افریقی ادارہ
افریقی ادارے کے سربراہ نے کہا بھارت نےویکسین کی فراہمی کے لیے بات چیت سے دستبردار ہو کر مایوس کیا ہے۔

دنیا کو کورونا وائرس COVID-19 کی ویکسین فراہم کرنے کی دوڑ میں بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹرکے علاقے پونے میں قائم دوا ساز کمپنی سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا (ایس آئی آئی) نے برتری حاصل کی ہوئی ہے۔
سیرم انسٹیٹیوٹ یہ دنیا میں ویکسین بنانے والا سب سے بڑا ادارہ ہے جوہرسال ڈیڑھ ارب خوراکیں تیار کرتا ہے، اس ادارے کے حوالے سے افریقہ سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول کے سربراہ جان نکینگاسونگ نے کہا ہے کہ بھارتی سیرم انسٹیٹیوٹ نے افریقہ کو ویکسین کی فراہمی کے لیے بات چیت سے دستبردار ہو کر مایوس کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کورونا سے بچاؤ کے کیپسول مارکیٹ میں آنے کو تیار
کورونا وائرس سے امریکا میں اموات اسپینش فلو کے برابر
انھوں نے سیرم کی جانب سے افریقہ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے والوں کی عدم دلچسپی کے باعث کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ اور غیر پیشہ ورانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیرم نے گزشتہ سال افریقہ ویکسین ایکوزیشن ٹاسک ٹیم (AVATT) کے ساتھ بات چیت کی تھی، اور یہ کہ ایک موقع پر ہمیں یقین تھا کہ سیر م کے ساتھ ویکسین کی فراہمی کا معاہدہ بہت قریب ہے، لیکن پھر سیرم نے اچانک بات چیت ختم کر دی۔
انہوں نے کہا کہ افریقی ممالک نے سیرم انسٹیٹیوٹ کے غیرپیشہ ورانہ اور غیر ذمہ دارانہ رویےکے باعث اب جے اینڈ جے سے کورونا وائرس سے بچاؤ کی 400 ملین ویکسین خریدنے پر اتفاق کیا ہے ۔









