برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے گھر بیٹی کی پیدائش

بورس جانسن نے 2018 میں اپنی سابقہ  اہلیہ سے 25 سالہ رفاقت ختم کرکے 33 سالہ کیری سائمنڈ سے شادی کی تھی

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن اور ان کی اہلیہ کیری سائمنڈز نے اعلان کیا ہے کہ ان کے یہاں جمعرات کی صبح "صحت مند بچی” کی پیدائش  ہوئی ہے ۔ بچے کی پیدائش لندن کے ایک اسپتال میں  ہوئی ہے ، بورس جانسن نے جولائی میں اعلان کیا تھا کہ وہ دسمبر میں دوسرے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔

برطانیہ کے 56 سالہ  وزیراعظم بورس جانسن   کی یہ دوسری شادی ہے اس سے قبل انھوں  نے  2018 میں اپنی سابقہ  اہلیہ سے 25 سالہ رفاقت ختم کرنے کے بعد رواں سال جولائی  میں 33 سالہ کیری سائمنڈ سے  شادی کی تھی ۔ بچے کی پیدائش سے قبل کیری سائمنڈز میں عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوئی تھی تاہم وہ بچے کی پیدائش سے تین ہفتے قبل وہ کورونا سے مکمل طورپر صحت یاب ہو کر ہسپتال سے  گھر واپس آئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے

میئر لندن صادق خان کیا اگلے برطانوی وزیراعظم ہیں؟

تہلکہ میگزین کے سابق ایڈیٹر ترون تیج پال ریپ کے الزامات سے بری

وزیراعظم کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ‘ماں اور بیٹی بالکل ٹھیک  اور صحت مند ہیں اور جوڑا نیشنل ہیلتھ سروس کی زچگی ٹیم کی شاندار کارکردگی اور مدد پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ ‘ بورس جانسن اور کیری کا یہ دوسرا بچہ ہے۔ ان کے پہلے بیٹے کا نام ولفریڈ ہے، جو اپریل 2020 میں پیدا ہوا تھا، جبکہ ان کی شادی رواں سال مئی میں ہوئی تھی۔ برطانوی وزیراعظم اس سے قبل دو شادیاں کر چکے ہیں لیکن وہ یہ بتانے سے انکاری ہیں کہ ان کے کتنے بچے ہیں۔ تاہم ان کے اپنی دوسری بیوی مرینا وہیلر، جو ایک وکیل ہیں، سے چار بچے ہیں۔

متعلقہ تحاریر