پاکستان کا امریکی کانفرنس میں شرکت سے انکار، چین کا خیرمقدم

امریکی صدر جوبائیڈن نے جمہوریت کے حوالے سے ورچوئل کانفرنس میں 110 ممالک کو مدعو کیا تھا، پاکستان نے شرکت سے معذرت کرلی۔

پاکستان نے امریکہ کی طرف سے جمہوریت پر منعقد ہونے والی کانفرنس میں شریک ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جمہوریت پر ورچوئل سمٹ 9 اور 10 دسمبر کو ہو رہی ہے جس میں پاکستان نے شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مدعو کیے جانے پر امریکہ کے شکر گزار ہیں، پاکستان جمہوریت کو مستحکم کرنے اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کرتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیے

قومی سلامتی مشیروں کی کانفرنس، بھارت کی نیک نیتی یا نئی چال؟

ورلڈ یوتھ ماڈل یونائیٹڈ نیشنز، مستقبل کے رہنماؤں کا تربیتی پلیٹ فارم

یاد رہے کہ امریکی صدر جوائیڈن نے جمہوریت پر ورچوئل سمٹ میں 110 ممالک کو مدعو کیا تھا جس میں پاکستان بھی شامل تھا لیکن چین اور روس کو دعوت نہیں دی گئی تھی۔

پاکستان کی طرف سے امریکی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کی اصل وجوہات واضح نہیں ہو سکیں لیکن چینی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اس حوالے سے نہایت اہم بیان دیا ہے۔

چینی خارجہ ترجمان نے ٹوئٹر پر پاکستانی محکمہ خارجہ کی پریس ریلیز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان نے جمہوری سمٹ میں شرکت سے انکار کر دیا، ہمارا حقیقی برادر ملک!

متعلقہ تحاریر