حالیہ ہفتے میں مہنگائی کی شرح برقرار، دالیں،لہسن،پیاز،آلو،چاول،کوکنگ آئل مزید مہنگا

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر بھی 71 روپے50 پیسے جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا5 روپے 41 پیسے سستا ہوا۔

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے دال مسور 6 روپے 18 پیسے، دال چنا 4 روپے 20 پیسے، دال ماش 7 روپے 7 پیسے اور دال مونگ 3 روپے 85 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ لہسن 1 روپے 93 پیسے اضافے کیساتھ 285 روپے کلو اور جلانے کی لکڑی کی 4 روپے من اضافے کے ساتھ 777 فی من ہوگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح اٹھارہ فیصد سے نیچے نہ آسکی ۔ ایک ہفتے میں انیس اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ دالیں لہسن پیاز آلو چاول کوکنگ آئل مہنگا ہوا جبکہ مرغی ، ٹماٹر اور آلو سستے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے

آر ایل این جی کی قیمت میں کمی،سریے کے نرخ آسمان پر جاپہنچے

40 نئے ٹیکسٹائل پلانٹس سے 6 بلین ڈالر کا فائدہ ہوگا، اپٹما

رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کے وار جاری ، 0.07 فیصد کمی کے باجود ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 18.58 فیصد، 19 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا. دالیں لہسن ،پیاز ،آلو ،چاول کوکنگ آئل مزید مہنگا ہوا.  ہفتے ٹماٹر 13 روپے 15 پیسے فی کلو ، زندہ مرغی 24 روپے 71 پیسے ،آلو 2 روپے 64 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر بھی 71 روپے50 پیسے جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا5 روپے 41 پیسے سستا ہوا۔حالیہ ہفتے 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا. عوام مہنگائی آئے روز بڑھتی مہنگائی کے ہاتھوں تنگ ہیں.

متعلقہ تحاریر